امید ہے کہ آپ کے شروع کے روزے خیریت سے گزرے ہوں گے۔ مئرے بچوں کی اس ہفتہ سکول سے مکمل چھٹی ہے اس لئے گھر پر رہتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر کچھ نئی چیزیں کرنے کا موقع ملا۔ اس ہفتے ہم اپنے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین چیزوں کے بارے میں سیکھیں گے۔ میں نے اس پوسٹ کے لئے کی جانے والی سرگرمی ریکارڈ بھی کی ہے۔
پہلا کام: ستارہ اور چاند بنانے کی سرگرمی
ہمیں یہ سادی سی سرگرمی کرنے میں بڑا مزہ آیا۔ امید ہے آپ بھی اسے آزمایئں گے۔ اسے بنا کر آپ سجاوٹ میں استعمال کر سکتے ہیں یا کہانی بھی بنا سکتے ہیں۔
اس کے لئے آپ کو چاہیئے:
- چاند اور ستارے کا نمونہ جوآپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ یا چاہیں تو دیکھ کر خود بنا سکتے ہیں۔
- موٹا کاغذ یا گتہ نما کاغذ
- پینسل اور قینچی
- کھانے میں استعمال ہونے والی ایلومینیم کی فائل
- سوراخ کرنے والی مشین اور ڈوری یا دھاگہ
سب سے پہلے آ پ چاند اور ستارے کے خاکے کو نمونے والی تصویر میں سے کاٹ لیں۔ میں نے دو ستارے اور ایک چاند کاٹ کر استعمال کیا ہے لیکن آپ چاہیں تو اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں۔ میں نے آپ کی سہولت کے لئے مختلف چھوٹے بڑے ستارے اس میں شامل کیئے ہیں۔ ان کی مدد سے آپ موٹے کاغذ پر شکل ٹریس کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد آپ اسے کاٹ لیں۔ پھر فائل کی پتلی تہوں سے الگ الگ سب کو پورا ڈھک لیں۔
جب ایک بار مکمل ہو جائے تو ایک ہول پنچ کی مدد سے اوپر سوراخ کر دیں۔ اس میں بھی آپ اپنی مرضی سے ترتیب دے سکتے ہیں۔
آخر میں اوپر ایک ڈوری کا ٹکڑا باندھ سکتے ہیں۔ مختلف لمبائی کے ٹکڑوں سے اس میں کافی خوبصورتی پیدا ہوگی۔
آخر میں تمام دھاگوں کو آپس میں باندھ لیں۔
اس کی جو ویڈیو بنائی ہے وہ یہ رہی۔
دوسرا کام : دعا
اس ہفتے میں نے سوچا کہ اس خوبصورت دعا کو شامل کروں۔ آج کل کے سوشل میڈیا کے دور میں یہ دعا کافی مناسب ہے۔
میں کوشش کر رہی ہوں کہ اسے بار بار دہراؤں۔
تیسری سرگرمی : کتاب کہانی
میں نے اس کہانہ کو اس بار شامل کیا ہے جس میں شکرگزار ہونے کے بارے میں اور الحمدللہ کے بارے میں ایک مزے کی کہانی بتائی گئی ہے۔ اس کتاب کی مصنفہ نے ایک خوبصورت پیغام دینے کی کوشش کی ہے اور آپ چاہیں توکتاب کو یہاں سے خرید سکتے ہیں۔
یہ بچوں کو یہ سکھانے مین اہم ہے کہ مشکلات کا مقصد ہمیں راہ دکھانا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی مصنفہ نے چند ایک اور کتابیں بھی لکھی ہیں۔ آپ اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
اس ہفتے اتنا ہی۔
آپ کے لئے رمضان کیسا گزر رہا ہے؟