رمضان کے استقبال کے لئے تین آسان اقدام

Read this in: English

میں سوچ رہی تھی کہ اس سال رمضان کے دوران آسانی کیسے پیدا کی جائےْ ہمارا مقصد عبادات میں خشوع و خضوع لانا ہے اور اپنا اللہ سے تعلق کو مضبوط کرنا ہے۔ اس لئے میں نے سوچا کہ اگلے چند ہفتے ایسی پوسٹس لکھوں جن میں تین چیزیں ہوں۔

سب سے پہلے: بچوں کے ساتھ کرنے کی کوئی سرگرمی جو سیدھی سادی ہو۔

دوسرا: ایک مسنون دعا جو آپ خود بھی یاد کریں اور بچوں کے ساتھ بھی دہرائیں۔

تیسرا: ایسی کتاب جو بچوں کے لئے آسان الفاظ میں ہو ۔ اگر اس کی ویڈیو بھی موجود ہو تو شامل کر دوں گی۔

میں نے سوچا کہ کھانے پینے کی بھی کوئی ترکیب شامل کروں لیکن ابھی میں اتنی سگھڑ نہیں ہوئی کہ اتنی دور کی پلاننگ کروں۔

میرا مقصد ہے اس سے آپ کو بھی آسانی حاصل ہو گی۔

ہر ہفتے عید تک اس سلسلے کو جاری رکھنے کی میری پوری کوشش ہو گی۔ اس کے علاوہ اکثر روز مرہ کے کام کرتے ہوئے ادھر اُدھر کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی میں ڈالتی رہتی ہوں۔ آپ بھی دیکھنے کے لئے میرے انسٹاگرام پر جا سکتے ہیں۔

خاص دستاویز حاصل کریں۔

میں نے اس رمضان میں بچوں کے لئے ایک خاص کھانے کا دسترخوان سجانے کے لئے دستاویز بنائی ہے جسے آپ پرنٹ کر کے لیمینیٹ کر سکتے ہیں۔ اسے آپ لائبریری سے باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ چاہے تو آپ اسے پلاسٹک کے میز پوش کے نیچے بچھا سکتے ہیں تاکہ کاغذ خراب نہ ہو اور بچے اسے استعمال بھی کر سکیں۔ یاد سےای ۔ میل کے ذریعے اسے حاصل کرنا نہ بھولئے گا۔

اس پوسٹ میں افیلیٹ لنک موجود ہیں۔

پہلا ہفتہ: لکڑی کے ٹکڑوں سے بنا ستارہ

اس کے لئے آپ کو چاہیئے

  • .پانچ پتلی آئس کریم والی لکڑی کے ٹکڑے فی ستارہ۔ افیلیٹ لنک یہاں موجود ہیں۔
  • ساتھ ہی گوند جو مضبوط جوڑنے والی ہو، یا گرم گوند والی بندوق یعنیہاٹ گلو گن۔
  • ستارے موتی، ٹیپ یا مارکر وغیرہ سجانے کے لئے۔
  • چاہیں تو اون یا دھاگہ اسے لٹکانے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر ہاٹ گلو گن کو استعمال کریں، تو یاد سے پہلے لکڑی کے ٹکڑوں کو اندازاً رکھ کر دیکھ لیں۔ اس کے علاوہ باقی گوند کی اقسام خشک ہونے میں وقت لیتی ہیں اس لئے آپ انہیں ہلا جال کر ٹھیک جگہ پر باآسانی لا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ چاہیں تو ایک کاغذ پر پانچوں کونوں پر نشان لگا کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کس طرح انہیں آپس میں جوڑنا ہے۔

اس کے لئے پہلے دو ٹکڑوں کو ایک کونے سے آپس مین جوڑیں۔

پھر ایک ٹکڑے کو دوسرے کونے سے چپکا کر دوسر سرا بائیں جانب لے جائیں۔

پھر اسی طرح چوتھا ٹکڑا بائیں سے دائیں رکھیں۔

آخر میں پانچواں ٹکڑا ستارے کے شکل کو مکمل کر دے گا۔

جب گوند خشک ہو جائے اور آپ کا ستارہ بن جائے تو اسے سجا سکتے ہیں۔

میں نے ایک چھوٹی سی ویڈیو بنائی ہے جس کے ذریعے آپ دیکھ کر سکتے ہیں۔

آپ چاہیں تو اسے سجاوٹ میں استعمال کر سکتے ہیں۔

چاہیں تو آپ بڑے بچوں سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ ٹکڑوں کے پیچھے اسلام کے پانچ ستونوں کے نام بھی لکھ سکتے ہیں۔

پہلے ہفتے کی دعا

مجھے بے تحاشا دعاہیئں رمضان کی مناسبت سے نظر آئیں۔ مفہوم سمجھ کر ہم دعا کو مزید پراثر کر سکتے ہیں۔ اسلئے میں نے اس دعا کا انتخاب کیا ہے جس میں اللہ سے رہنمائی کی التجا ہے۔

رمضان کی دعا۔

اس مسنون دعا کا حوالہ دیکھنے کے لئے آپیہاں پر کلک کر سکتے ہیں۔

پہلے ہفتے کی کتاب

ہم نے اس بار رمضان کے لئے وہ ساری کتابیں جمع کر کے رکھی ہیں جو ہم پڑھتے ہیں۔ ان میں سے ایک چھوٹے بچوں میں کافی مشہور ہے ۔ اس کا نام ہے : its ramadan Curious George

اس میں رمضان کے بارے میں ابتدائی درجے کی معلومات موجود ہیں۔ ہمارا ارادہ ہے کہ میری بیٹی کے سکول میں اس سال اسن کی کلاس میں بھی اس کتاب کی ویڈیو دکھائی جائے گی۔

آپ اسے حاصل کرنے کے لئے یہاں پر کلک کر سکتے ہیں

اگر آپ نے اس کتاب کو باآواز بلند سننا ہے تو اسکی ویڈیو یہ رہی۔

یہ سب تو اس ہفتے کے لئے تھا۔ ہم سب اپنا زیادہ تر وقت عبادات میں گزارنا چاہتے ہیں۔ اس طرح ہم اس مبارک مہینے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

میرے اور میرے گھر والوں کے لئے بھی ضرور دعا کیجیئے گا۔

اگلے ہفتے اسی نوئیت کی ایک اور پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی۔ اگر ہو سکا تو شائد ایک آدھ کھانے کی ترکیب بھی شامل کر ڈالوں گی۔

Read this in: English

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے