اردو سکھانے کے لئے فلیش کارڈ کیسے بنائیں؟

Read this in: English

اس ہفتے کی پوسٹ ایک اردو سی انسیت رکھنے والی امی کے ذاتی تجربے پر مبنی ہے۔ یہ خود سے بنانے والے فلیش کارڈ ہیں۔ یہ کاغذ سے بنائے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کمپیوٹر پر کھیلنے والے کارڈز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ کے لئےیہاں کلک کریں۔

نور العین

میں نہ تو فنکار ہوں نہ ہی ماہرِ لسانیات۔ میں محض ایک دیسی ماں ہوں جو اردو جیسا بیش قیمت تحفہ اپنی بیٹی تک منتقل کرنا چاہتی ہوں۔

مجھے ایک قلم اور دوات ہماری بلاگر کے ذریعے میسر آیا۔ پہلے پہل تو وہ ایک آرٹس کے ڈبے میں یونہی پڑا رہا۔

میری قریباً دو سالہ بیٹی بہت جلدی جلدی انگریزی کے الفاظ سیکھ رہی ہے۔ میں نے بھی بہت سوچ بچار کی کہ اس کو اردو سے متعارف کیسے کروایا جائے۔

اردو کے حروف کے فلیش کارڈ

اردو کے فلیش کارڈز کی جستجو

میں نے سب سے پہلے ایمیزان پر اردو کتابیں ڈھونڈیں۔ بد قسمتی سے اردو سیکھنے کے لئے مجھے کوئی خاص وسائل نظر نہیں آئے۔

اس کے مقابلے میں اس کے پاس انگریزی کی کتابوں کا ایک وسیع ذخیرہ ہے، جس سے وہ سیکھتی ہے۔ اس کے پاس کئی کھلونے ایسے ہیں جو انگلش کے حروفِ تہجی دہراتے ہیں۔ اس کے علاوہ نہ صرف کاغذ بلکہ کپڑے سے بھی بنے ہوئے انگریزی کے حروف کے فلیش کارڈ موجود ہیں۔ افسوس تو یہ، کہ اردو کی کتابیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اکلوتی کتاب جو اسکے پاس تھی، اس میں عربی کے حروف لکھے ہوئے تھے۔

منصوبہ بنا

اس لئے میں نے ارادہ کیا کہ خود ہی سے میں کچھ کرتی ہوں۔ میرے ہاتھ کے بنے ہوئے فلیش کارڈ کچھ نہ ہونے سے تو بہتر ہوں گے۔

اردو لکھتے ہوئے خطاطی کے لئے بانس کا بنا ہوا خاص قلم استعمال ہوتا ہے۔ اس کا سرا ترچھا ہوتا ہے، اس لئے استعمال کرنے سے پہلے تھوڑی مشق کرنا ضروری ہے۔

اس لئے میں نے چند یو ٹیوب کی ویڈیو دیکھیں تاکہ قلم پکڑنے کا درست طریقہ سیکھ سکوں۔ اس طرح کی ایک ویڈیو یہاں نیچے موجود ہے تاکہ آپ بھی اردو میں سیکھ سکیں

تھوڑی کوشش کرنےکے بعد میں اپنے لئے حروف با آسانی لکھ سکتی تھی۔

اشیاء

سادے فلیش کارڈ

میں نےیہ والے سادے کارڈمنگائے تھے۔ (افیلیٹ لنک ) یہاں پر ایک دوسری طرح کے کارڈز بھی ہیںجو کہ رنگ برنگے ہیں۔

چونکہ مجھے سو سے کم کارڈ نہیں مل رہے تھے، اب میں سر کھجات رہی ہوں کہ بقیہ کے ساتھ کیا کیا جائے؟ ابھی ایک سے دس تک گنتی بھی ساتھ لکھ ڈالی ہے۔

لکھنے کے لئے قلم

قلم کی مخصوص قسم ہوتی ہے جس کا سرا ترچھا کٹا ہوا ہوتا ہے۔ اسے اردو اور عربی میں بالخصوص استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کو مختلف چیزوں سے بنایا جاتا ہے، عام طور پر بانس یا پھر تنکوں کا استعمال ہوتا ہے۔

یہ رہا ایک ایمیزان کا لنک اگر آپ بھی اسے بنانا سیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے ایک ویڈیو موجود ہے جس میں اسے خود بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ ایک بانس سے آپ چھے سے آٹھ قلم خود بنا سکتے ہیں۔

آپ بانس مختلف ہارڈوئیر کے سٹور سے باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ رہاافیلیٹ لنک

سیاہی

آپ کوئی سی بھی گہرے رنگ کی سیاہی استعمال کر سکتے ہیں، لیکن اسے تیار کرنے کا ایک خاص طریقہ ہوتا ہے۔ اس طرح اس کا رنگ بہت یکساں طریقے سے پھیلتا ہے۔ میں نے اپنی سیاہی کو اس طرح تیار نہیں کیا تھا لیکن آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ اسے کس طرح کیا جا سکتا ہے۔

یہ رہا سیاہی کا لنک اور یہ رہی ویڈیو جس میں اس قلم کو خطاطی کے لئے استعمال کرنے اور بانس سے قلم بنانے کا طریقہ دکھایا گیا ہے۔

چند ماہ بعد…

میری بیٹی کو ان سے کھیلنے کا تجسس بیدار ہوا۔ شروع میں چند روز وہ انہیں الٹ پلٹ کر دیکھتی رہی۔ ایسا کرنے سے اسے کچھ حروف کی پہچان ہونی شروع ہو گئی۔ ل اور م اسے آسان لگے۔ لیکن کچھ روز بعد اس کی دلچسپی کم ہو گئی۔

لیکن جیسے جیسے وہ بڑی ہو گی اور حروف سیکھنے کا شوق بڑھے گا تب یقیناً ان کا بہت فائدہ ہو گا۔

اس طرح اس کی حروف کے بارے میں جاننے میں دلچسپی بڑھی ہے۔ ساتھ ہی میں اسے وائٹ بورڈ پر بھی مشق کروا رہی ہوں۔

مجھے ایک جاننے والے کی طرف سے اس طرح کا ایک اور سیٹ بنانے کی فرمائش بھی ملی ہے۔

دونوں زبانوں کا استعمال

اس کی دلچسپی دیکھتے ہوئے اس کی نینی نے مجھ سے کہا کہ کیوں نہ حروف کی آواز انگریزی میں ساتھ لکھ دی جائے۔ اس طرح وہ بھی حروف سکھانے میں مدد کر سکتی ہے۔

اس میں فرق یہ ہے کہ تمام حروف کو انگلش میں ٹھیک طرح سے نہیں لکھا جا سکتا۔ جیسے کہ ت اور ٹ کا فرق کرنا مشکل ہو گا۔ لیکن میں نے اپنی سی کوشش کر لی ہے جس کی مثال آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

اردو فلیش کارڈ انگلش اور اردو میں

اب اگلا مرحلہ ان کی دوسری طرف تصاویر کا اضافہ کرنے کا ہے۔

آپ بھی اپنے فلیش کارڈ بنانے کے طریقوں کے بارے میں بتائیے۔


Read this in: English

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے