رمضان کے دوران نماز سکھانے اور مغفرت کا وقت

Read this in: English

رمضان کا پچھلا ہفتہ کافی مصروف گزرا۔ پچھلے سال گھر پہ رہتے ہوئے امریکہ میں رہنے والے رشتہ داروں کے ہاں عیدی بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا۔ اس طرح اس تہوار کو بھی منانے کا ایک بہانہ مل گیا، ورنہ اکثر تو ٹھیک طرح سے منانے کا موقع ہاتھ نہیں آتا۔ اسی لئے اس سال بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کا ارادہ کیا۔

ساتھ ہی ایک چھوٹی سی سرگرمی کا بھی اضافہ کر لیا تاکہ سلسلہ جاری رہے۔ اس ہفتے ہم ایک نماز سکھانے والی گڑیا بنائیں گے۔ چلیں شروع کریں۔

اگر آپ نے اس سے پہلے کی پوسٹس نہیں پڑھیں تو یہ رہیں: پہلے ہفتے، دوسرے ہفتے اور تیسرے ہفتے کی پوسٹس۔

اس پوسٹس میں افیلیٹ لنکس موجود ہیں۔

رمضان سلسلہ : نماز سکھانے والی گڑیا۔

اس ہفتے میں نے کاغذ سے یہ گڑیا بنائی جس کے جوڑ مڑ سکتے ہیں۔ اس طرح آپ اس کی مدد سے نماز کے دوران مختلف مراحل کو آسانی سے سکھا سکتے ہیں۔ میرے بچوں نے تو خوب مزے کئیے۔ اس طرح کاغذ سے ایک بڑی زبردست چیز بن گئی۔ اس کو بنانے کے لئے آپ کو ایک خاص پرزہ درکار ہو گا جسے کہتے ہیں سپلٹ پن یا بریڈ۔ اس کی دہ ڈنڈیاں ہوتی ہیں جنہیں ہاتھ سے باآسانی موڑ کر جوڑ بنایا جا سکتا ہے۔

کیا اشیا درکار ہیں:

طریقہ

سب سے پہلے اوپر دیا ہوا نمونہ پرنٹ کر لیں۔

پھر چاہیں تو جائے نماز اور گڑیا میں رنگ بھی بھر سکتے ہیں۔ پھر الگ الگ کاٹ لیں۔

سب سے پہلے موٹے کاغذ پر جائے نماز کو چپکائیں۔

سپلٹ پنز کو استعمال کرنے کے طریقے کو سمجھنے کے لئے ویڈیو کو دیکھیں۔

اس طرح اب آپ گڑیا کے جوڑوں کو موڑ کر نماز کی مختلف حرکات کو بخوبی سمجھا سکتے ہیں۔

ویڈیو یہ رہی۔

رمضان کے سلسلے کی دعا:

میں اس ہفتے ایک مشہور کتاب ایٹامک ہیبٹس کے متعلق ایک پاڈکاسٹ بنا رہی ہوں۔ اس کتاب میں اپنی عادتوں کو تبدیل کرنے کا بارے میں بہت سے مفید اصولوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ ایک اہم اصول ہے کہ آپکے ماحول میں اشارہ موجود ہو جو آپ کو عادت کی طرف مایل کرے۔ اس طرح میں برتن دھوتے ہوئے اکثر کوئی لیکچر یا پاڈکاسٹ لگا لیتی ہوں۔ ایک ایسا ہی لیکچر پچھلے دنوں سنا جس میں استغفار کی فضیلت کے بارے میں بڑی پر سوچ گفتگو تھی۔

رمضان کے اس عشرے میں مغفرت کی دعا مانگنا بہت اہم ہے۔ اس لئے میں نے ایسی ہی دعا کا انتخاب کیا۔

ساتھ ہی ہر ہفتے دعا کے ترجمہ پر بھی غور کرنے کی عادت ڈالنا چاہ رہی ہوں۔

رمضان کی دعا

دعا کا حوالہ آپ کواس لنک سے ملے گا۔

رمضان کے چوتھے ہفتے کی کہانی

مجھے کہانیاں ڈھونڈنا بہت دلچسپ لگ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایسی کئی خوبصورت کہانییاں ہیں جن کی طرف عام دنوں میں دھیان نہیں جاتا۔ اسی طرح کی ایک کہانی اس ہفتے شامل کر رہی ہوں ۔ اس میں دونوں فرشتوں کے بارے میں کہانی بتائی گئی ہے جو ہمارے اعمال لکھتے ہیں۔

اس لئے اس ہفتے اس خوبصورت کہانی کا انتخاب کیا ہے۔ اگر آپ خریدنا چاہیں تولنک یہ رہا۔

امید ہے آپ کو بھی یہ کہانی پسند آئی ہو گی۔ میں بھی کوب مزے لے رہی ہوں۔

Read this in: English

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے