Read this in: English
یہاں امریکہ میں عام طور پر سال کا یہ وقت کرسمس کی تقریبات اور تحفے تحائف کے لئے مخصوص ہوتا ہے۔ لیکن مسلمان ہونے کے ناتے ہم کرسمس کے مذہبی تہوار کو نہیں مناتے۔ اس کی بجائے عید پر تحفے تحائف دینے کو ہم زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ دونیں عیدیں چونکہ ہم ہجری سن کے حساب سے مناتے ہیں، اس لئے گریگورین کیلنڈر کے مطابق ان کی تاریخ بدلتی رہتی ہے۔
۲۵ دسمبر منانے کا پاکستانی طریقہ
اس لئے، میں نے سوچا کہ کیوں نا پاکسانی ہونے کی حیثیت سے ایک اور ایسا دن منایا جائے جو اتفاقاً ۲۵ دسمبر کو ہی منایا جاتا ہے۔ یومِ قائدِاعظم کے موقع پر ہر سال ۲۵ دسمبر کی چھٹی بھی ہوتی ہے اور اس روز کو ان کے یومِ پیدائش کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ محمد علی جناح ، جنہیں ہم قائدِاعظم کے نام سے پکارتے ہیں، کو پاکستان کا بانی سمجھا جاتا ہے۔
اس سال میں نے سوچا کیوں نہ اس دن کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے اور انک زندگی کے بارے میں کچھ سیکھا جا ئے۔ میری بیٹی ابھی بہت چھوٹی ہے سو میں نے سوچا کوئی کھیل ایسا ڈھونڈیں جس کے ذریعے وہ بھی قائد کو جان سکے۔
موجیں اڑائیں
افسوس یہ کہ مجھے انٹر نیٹ پر ایسی کوئی گیم یا ایکٹیوٹی نظر نہیں آئی جو اس مقصد کے لئے استعمال ہو سکے۔ سو سوچا خود ہی کیوں نہ ہمت کروں؟
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میری لائبریری میں پہلے سے کئی ایسی مصروفیات ہیں جنہیں آپ اپنی ایأمیل درج کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن چونکہ یہ ایسا موضوع ہے جس کے متعلق مجھے کچھ بھی خاص نظر نہیں آیا سو میں اپنی بنائی ہوئی تمام چیزیں اس پوسٹ میں ڈال دی ہیں تاکہ آپ اور بھی آسانی سے اسے شیئر کر سکیں۔
میں نےیہ پرنٹ کرنے میں آسان رکھی ہیں۔ انہیں اپنے بچوں کے ساتھ ضرور کریں اور اسی بہانے انہیں اردو اور پاکستان دونوں کے بارے میں کچھ نیا سکھائیں۔
رنگ بھریں
چھوٹے بچوں کو تو ہر تصویر میں رنگ بھرنے میں مزہ آتا ہے۔ مجھے قائد کی تصویر میں کوئی رنگ بھرنے کا صفحہ نہیں مل رہا تھا اس لئے کچھ محنت کرنے کے بعد یہ صفحہ بنایا ہے۔ اس میں بچوں سے رنگ بھروائیں اور مجھے ضرور بتائیں کہ آپ کو کیسا لگا۔
رنگ بھرنے کا صفحہ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
ان کی زندگی کے بارے میں جانیں
میں نے قائدِاعظم کی زندگی کے بارے میں بچوں کی کتاب ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر مجھے مایوسی ہوئی۔ ( آئندہ کے لئے یہ بھی ایک تجویز ہو سکتی ہے) مجھے ایک سادی سی ویب سائٹ ملی جس میں انکی زندگی کے بارے میں بنیادی معلومات ہیں۔ اس کالنک میں یہاں ڈال رہی ہوں۔
اس کے علاوہ یہ ایک اور ویب سائٹ ہے ریکھتا کے نام سے جس میں کافی اردو میں لکھی ہوئی کتابیں موجود ہیں۔ یہاں پر مجھے انکی زندگی کے اہم واقعات پر مبنی یہ کتاب ملی۔ اسے آپ آن لائن بخوبی پڑھ سکتے ہیں۔ یہ اردو میں ہے، اس لئے آپ بچوں سے ساتھ ساتھ پوچھ سکتے ہیں کہ وہ آسان الفاظ کو کس حد تک پہچان سکتے ہیں۔
یو ٹیوب پر قائد سے باتیں
اس ویڈیو کے ذریعے قائد کی زندگی کا اصولوں کے بارے میں بچے جان سکیں گے۔ اس میں کارٹون کے ذریعے بہت سی اہم باتوں کو اباگر کیا گیا ہے۔میں لنک یہاں ڈال رہی ہوں۔
معمہ حل کریں
میں نے یہاں ایک معمے کا لنک ذالا ہے جو میں نے خود بنایا ہے۔ اس میں قائد کو بیچ میں بنے پاکستان تک پہنچنے میں مدد کی ضرورت ہے۔ اسے پرنٹ کریں اور حل کریں۔ اس کے ذریعے بچوں کو یہ یاد رکھوانا آسان ہو گا کہ قائدِاعظم نے پاکستان بنایا۔
بنگو گیم جھیلیں
بنگو ایک مشہور کھیل ہے جس کے ذریعے کھیلنے والے ترتیب سے صحیح جواب حاصل کر کے بنگو چِلاتے ہیں اور جیت جاتے ہیں۔
میں نے قائد کی زندگی پر مبنی یہ والا ورژن بنایا ہے تاکہ ان کی زندگی کے بارے میں بچوں کو اور سیکھنے کو ملے۔
اس کو کھیلنے کے لئے آپ کو دو چیزیں پرنٹ کرنی ہوں گی۔
جوابات کا صفحہ یہاں سے پرنٹ کریں۔
اوپر دئے گئے دونوں کاغذ پرنٹ کریں۔ بنگو کرڈز میں چار مختلف صفحے ہیں۔
جوابی صفحے میں وئے گئے سب جوابات کو الگ الگ کاٹ لیں۔ ان کو کاٹنے کے بعد ایک تھیلی میں ڈال لیں۔
اب آپ باری باری ایک ایک کرکے سوالات کو تھیلے سے نکالیں اور ہر کھلاڑی دورست جواب والے خانے پر ساتھ ساتھ نشان لگاتا جائے۔ مثلاً اگر تھیلے سے سوال یہ نکلے کہ انکی والدہ کا کیا نام تھا تو جس خانے میں مٹھی بائی لکھا ہے اس پر نشان لگانا ہو گا۔
سب سے پہلے جس کسی کے بھی چار جواب ایک لائن میں ترتیب سے آ جائیں وہ جیت کائے گا۔
اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو تب تک کھیل جاری رکھ سکتے ہیں جب تک سارے سوالات مکمل نہ ہو جائیں۔ آپ ٹیم بنا کر بھی یہ جھیل سکتے ہیں۔
اس کھیل کے ذریعے قائد کی زندگی کے بارے میں مزید معلومات بچے جان سکیں گے۔
سلجھاؤ تو مانیں
میں نے ان کا ایک مشہور قول جس سے ہم بخوبی واقف ہیں،اس پہیلی میں چھپایا ہے۔ اسے سلجھانے میں شائد زیادہ وقت نہ لگے لیکن اس بہانے آپ بچوں سے اس کے مطلب کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں مثال دے کر بھی سمجھا سکتے ہیں۔
آخر میں ایک ہلکی پھلکی مشق
ان کی زندگی کے بارے میں جاننے کے بعد، میں یہ چھوٹی سی مشق کرنے کا مشورہ دوں گی۔ یہ تھوڑے بڑے بچوں کے کرنے کے لئے ہے۔ لیکن اس کو چھوٹے بچے بھی اپنے انداز سے کر سکتے ہیں۔
اس طرح آپ ان سے کہ سکتے ہیں کہ وہ قائد کو ایک خط لکھیں جس میں وہ انہیں اپنے خیالات کے بارے میں بتائیں۔ وہ اس میں فرضی سوالات بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس طرح مزید اس موضوع پر وہ بات کر سکیں گے۔ اس طرح انہیں دہرانے میں بھی مدد ملے گی اور آپ بھی ان کے ساتھ مزید گفتگو کر سکیں گے۔. اوپر دئے گئے لنک سے پڑھنے کے بعد یہ کرنا کافی آسان ہو گا۔
انعامی ڈاؤن لوڈ
آخر میں میں نے کتابی نشانیاں (بک مارک) بھی بنائے ہیں جو کہ لائبریری میں موجود ہیں۔
آپ نے انہیں تھوڑے موٹے کاغذ پر پرنٹ کرنا ہے، یا پھر پتلے کاغذ پر پرنٹ کر کے موٹے گتے پر بھی چپکا سکتے ہیں۔ اوپر سوراخ کر کےآپ اس میں ربن یا ڈوری کا ٹکڑا بھی گزار سکتے ہیں۔ (ایسا کرنے کے لئے ہول پنچ استعمال کر سکتے ہیں۔)
پانی سے بچانے کے لئے آپ اس پر ٹیپ بھی چپکا سکتے ہین۔
مجھے اپنی تصویروں میں ٹیگ کر کے ضرور بتائیں کہ آپ نے کون سا کھیل کھیلا۔ مجھے شدید انتظار رہے گا!
نیچے دئے گئے بٹنوں کے ذزیعے اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ ہو سکتا ہے وہ بھی ۲۵ دسمبر کے حوالے سے ان سے فائدہ اٹھائیں۔
اپنی ای ۔ میل کے ذریعے آنے والی پوسٹس کے بارے میں جانئیے۔
Read this in: English