Read this in: English
نیا سال آتے ہی ہم سب لمبی چوڑی کاموں کی فہرست کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں۔ . ہم کچھ عرصہ قبل ہی کیلیفورنیا سے منتقل ہوئے ہیں۔ میں اب بھی مستقل مزاجی سے بلاگ لکھنے کی عادت ڈالنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ لیکن کام تو ختم ہونے میں نہیں آ رہے۔ میں جانتی تھی کہ ایک کارآمد نظام کے بغیر یہ کرنا آسان نہیں ہو گا۔ لیکن ہمیشہ فہرستوں کے معاملے میں میری کچھ اَن بَن سی رہی ہے
منصوبے بنانے کی الجھن
مجھے لگتا تھا کہ بیٹھ کر فہرست بنانا وقت کا زیاں ہے۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ یہ وقت تو کام کرنے میں استعمال کرنا چاہیئے۔ یہ کام کیا زبانی طور پر نہیں کیا جا سکتا؟ میں نہیں جانتی کہ اس معاملے میں میں اتنا کیوں الجھتی تھی، لیکن اس کے پیچھے چھپے محرکات کے بارے میں جاننا بھی میرے لئے ضروری تھا۔
میں نے جب جیمس کلئیر کی کتاب ایٹامک ہیبٹس پڑھی تو بہت سے انکشافات ہوئے۔آپ بھی اس پر اردو میں تبصرو یہاں سن سکتے ہیں۔ اس میں بار بار ایک مستعد نظام کا ذکر تھا جس کے بغیر آپ اپنی عادات کو باآسانی تبدیل نہیں کر سکتے۔ مجھے بھی لگا کہ ایسی جامع فہرست کے لئے مجھے ایسا طرہقہ استعمال کرنا ہو گا کہ وہ نظروں کے سامنے رہے۔ میں اس معاملے میں کافی سستی دکھا رہی تھی۔
مسئلہ کچھ یوں تھا کہ:
- اول: ایسی جگہ کا انتخاب جو نظروں کے سامنے رہے، تاکہ استعمال ہو سکے۔
- دوئم: بھلا کس طرح لکھنے کا طریقہ کیا جائے؟ہاتھ سے یا پھر آن لائن کسی ٹیبلیٹ یا فون پر۔
- اس کے علاوہ ابھی بھی یہ الجھن باقی تھی کہ کیا لکھنا ضروری ہے؟ اس دوران ایک اور اصطلاح پر نظر پڑی، زیگارنک ایفیکٹ۔
زیگارنک ایفیکٹ کیا ہے؟
ہمارے ذہن کوفہرست یاد کرنے کی بجائے کام کے بارے میں سوچنا زیادہ پسند ہے۔ ادھورے کام ایک طرح کا ذہنی بوجھ ہوتے ہیں جو یاد رہ جاتے ہیں۔اس کے مقابلے میں مکمل شدہ کام فوراً بھول جاتے ہیں۔ یہ تھیوری، لیتھوینیا کی سائیکالوجسٹ بلوما زیگارنک کے مشاہدے پر مبنی ہے۔ ان کا مشاہدہ تھا کہ کھانے کا آرڈر لینے والے ویٹر نامکمل آرڈر بخوبی یاد رکھ سکتے تھے اور جونہی آرڈر مکمل ہو جاتا تو وہ فوراً اسے بھول جاتے۔
اگر آپ اسی طرح اپنے کسی پسندیدہ ٹی وی ڈرامے کے بارے میں سوچیں کہ جہاں قسط کا اختتام نہایت پر تجسس موڑ پر ہوا ہو۔ اور اس کے مقابلے میں ایسی فلم جو شروع سے آخر تک آپ نے دیکھی ہو۔ دونوں کے مقابلے میں کون سی کہانی یاد کرنا نسبتاً آسان ہو گا آپ کے خیال میں؟
کام کی فہرست مرتب کرنے سے وہ آپ کے ذہن میں ادھر سے اُدھر تیر تی نہیں ہے۔ اسی لئے آپ کا ذہنی بوجھ قدرے کم ہو جا تا ہے۔ اس طرح جو نفسیاتی طور پر ایک پریشانی ہوتی ہے کہ کہیں کام بھول نہ جایئں، وہ کم ہو جاتی ہے۔
دوسرا۔ اس طرح آپ جب ایک ساتھ سارے کام دیکھتے ہیں تو یہ آسان ہو جاتا ہے کہ کون سے کام کو ترجیح دینا چاہیئے۔ آپ کے لئے توجہ مرکوز کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اپنی مشہور کتاب ، گیٹنگ تھنگز ڈَن، میں مصنف ڈیوڈ ایلن نے اس کے بارے میں کافی تفصیل سے لکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام کاموں کو تفصیل اور ترتیب سے لکھنا بھی ایک فن ہے ۔
کاموں کی فہرست کیسے بنائیں؟
اس سے اتنا تو اندازہ ہو گیا تھا کہ فہرست بنان بہت اہم ہے اور موثر بھی۔ اب مجھے ایسے طریقے کا انتخاب کرنا تھا جو عمل طور پر کار آمد بھی ہو۔ میں نے ایک ماہانہ پلان کرنے والا صفحہ منگوایا اور آخر میں ایک ہی ہفتہ وہ استعمال ہوا۔ اس طرح مجھے اندازہ ہوا کہ مہینے کہ بجائے ہفتہ وار فہرست بنانا زیادہ بہتر ہو گا۔
جب آپ فہرست پر لکھے کام پر نشان لگاتے ہیں، تو آپ کا ذہن نہایت مسرور ہوتا ہے اور آپ کو ایک ڈوپامین کی ڈوز بھی ملتی ہے۔ ایک اور خیال یہ آیا کہ کیا بیک وقت ایک سے زیادہ کام کیا جا سکتا ہے اور اس طرح شاید وقت بھی بچ جائے؟
بیک وقت ایک سے زیادہ کام کرنے کی صلاحیت
جب وقت کی کمی کا احساس لمحہ بہ لمحہ بڑھتا رہے، تو مختلف کام ایک ساتھ کرنے کا خیال آنا قدرتی بات ہے۔ ابھی چند روز قبل سنبل اور میں نے مل کر انسٹاگرام پر ایک سیشن کیا جس میں ہم نے اس موضوع پر کافی تفصیل سے بات کی۔ درحقیقت ایسا کرنا ہمارے لئے فائدہ مند نہیں ہوتا۔
اگر آپ بھی ہمارے انسٹاگرام پر ہمارے اکاؤنٹ پر جایئں گے تو ہمارے اس طرح کے اور بھی کئی دلچسپ سیشن ہیں جو اردو میں سننے کے لئے موجود ہیں۔ آپ بھی ہمارے سیشن کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ایس کرنے کے لئے آپ سنبل اور میرے اکاؤنٹ کے صفحے پر جا کر فالو ْfollow/ کا بٹن دبایئے۔ جب اگلے سیشن میں ہم لائیو آئیں گے تو آپ بھی اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ یہ رہا اردو کوو اورسنبل کے انسٹاگرام کا پتہ۔ اس طرح ہم بھی آپس میں تبادلہِ خیال کر سکیں گے۔ آج کل ہم ہر منگل کی دوپہر بارہ بجے نیو یارک ٹائم کے مطابق پوسٹ کرتے ہیں۔
آپ ہمارے بیک وقت کام کے سیشن کو سننے کے لئے اس یو ٹیوب کے ویڈیو کا لنک دیکھ سکتے ہیں۔ یہ رہا لنک اس سے پہلے کے تمام سیشن انسٹاگرام پر موجود ہیں۔ دیکھیئے گا ضرور۔
فہرست بنایئں تو کیسے؟
ہم سب مختلف طریقوں سے فہرست بنانے کے قائل ہیں۔ میرے نزدیک یہ تین طریقے اہم ہیں:
کاغذ پر لکھنے والی فہرست
اسے استعمال کرنے کے لئے صرف ایک خالی کاغذ اور پنسل چاہیئے۔ اسی طرح پرنٹ کر کے بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ جیسے آپ کام مکمل کرتے جائیں ، ساتھ ہی ایک مکمل شدہ فہرست بھی بنتی جاتی ہے جسے آپ بعد میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اسی لئے نامکمل کاموں کا حساب بھی رکھنا آسان ہوتا ہے۔
ڈیجیٹل فہرست
آج کل سب کچھ آن لائن مل جاتا ہے اور کام کے حساب کتاب کے لئے بھی کئی لوازمات موجود ہیں۔ لیکن اسی طرح آن لائن فہرست مرتب کرنے کا ایک اور منفرد طریقہ بھی ہے جس میں آپ اردو ٹائپ کرنے کی مشق بھی کر سکتے ہیں۔
اسے ڈیجیٹل مرتب شدہ لسٹ کہا جاتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لئے آپ فائل ڈاؤنلوڈ کریں اور اسے اپنے کمپیوٹر پر کھول کر اس میں ٹائپ براہِ راست کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل ہونے کا فائدہ ہے کہ آپ بار بار انہیں استعمال کرسکتے ہیں۔ کاغذ کے ڈھیر جمع نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ آپ ہر ہفتے کی الگ فائل بنا کر محفوظ کر سکتے ہیں۔
مارکر سے مٹا نے والی شیٹ (مقناطیس کے ساتھ)
آخر میں اس طریقے کا ذکر کروں گی جو مجھے سب سے بہتر لگا۔ مجھے اپنی نظروں کے سامنے ہفتے کے کام دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔ اس کے لئے میں نے کچن ا انتخاب کیا جو کہ کافی مصروف رہتا ہے۔ آتے جاتے نظر پڑتی رہتی ہے اور ساتھ ہی سودا بھی لکھنے کی جگہ بن گئی۔ اس پر مارکر سے لکھنا جو باآسانی مٹ سکے، بہت ہی کار آمد لگتا ہے مجھے، اور بچے بھی اس طرح اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔
اردو کا استعمال
چونکہ میرے ارد گرد اردو لکھنے پڑھنے کے مواقع کم ہیں، اس لئے میں اردو کو ماحول کا حصہ بنانے کے نت نئے طریقے ڈھونڈتی رہتی ہوں۔ دراصل،ذہن کا بولنے والا حصہ، لکھنے والے حصے سے مختلف ہوتا ہے۔ اس لئے اردو لکھنے کی مشق کرتے رہنے کا آپ کے ذہن پر مختلف اثر ہوتا ہے۔
ہفتے کے کام: اردو میں
اسی لئے میں نے ہفتے کے کام ایک گھر بیٹھے پرنٹ کرنے والی صفحے پر مرتب کئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ سودا بھی لکھنے کی جگہ موجود ہے۔ اسے حاصل کرنے کے لئے آپ مفت اردو کی لائبریری سے اسےڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ لائبریری کھولنے کا پاس ورڈ اس صورت میں ملے گا کہ آپ نے ای۔میل کے ذریعے سبسکرائب کیا ہو۔ بہت ہی آسان ہے، یہاں پر کلک کیجیئے اور ای۔میل درج کر دیجیئے۔ پھر ای۔میل چیک کر کے لنک پر کلک کریں گے تو پاس ورڈ خود بخود مل جائے گا۔
میں نے دو طرح کی فائل آپ کے لئے تیار کی ہیں۔ ایک جو آپ پرنٹ کر کے پین یا پینسل سے استعمال کر سکتے ہیں اور دوسا جوآپ کمپیوٹر پر ہی استعمال کر سکتے ہیں۔ بس ای۔میل کے ذریعےلائبریری تک رسائی حاصل کرنا مت بھولیئے گا۔
میں نے اسی کے ذریعےمقناطیس پر چپکی فہرست پرنٹ کی جو میں اپنے گھر میں استعمال کر رہی ہوں۔ کیا آپ بھی ایسی فہرست خریدنا چاہیں گے؟ اگر ایسا ہے تو مجھے ضرور نیچے لکھ کر بتایئے۔
اور اسکے علاوہ کون سے اردو میں لکھے پرنٹ آپ حاصل کرنا چاہیں گے؟ نیچے اپنی رائے ضرور دیں اور دوستوں کے ساتھ شیئر بھی ضرور کریں۔
Read this in: English