سات مزیدار کھیل جن کے ذریعے آپ ایک نئی زبان سیکھ سکتے ہیں ( مفت اردو کی گیم کے ساتھ)

Read this in: English

آج کل سارا دن ہم عام طور پر سکرین کے سامنے گزارتے ہیں۔ جب گھر سے باہر نکلنے کا سلسلہ موقوف ہو گیا ہے، وہاں بچوں کو مصروف رکھنے کے لئے آئی پیڈ وغیرہ جیسی چیزوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ ایسے مزیدار کھیل جن کے ذریعے بچے کچھ اچھل کود کریں اور ساتھ اپنی زبان بھی سیکھیں، عام ملنا قریباً ناممکن لگتا ہے۔ اگر ساتھ ہی ساتھ والدین بھی اس کا حصہ بن سکیں تو اور بھی فائدہ ہے۔ گھر میں اردو سکھانے کا اس سے بہتر کیا طریقہ ہو سکتا ہے۔

اسی لئے میں نے ایسے ایک یا دو نہیں بلکے پورے سات کھیل یہاں پر جمع کیئے ہیں تاکہ آپ کو کہیں اور دیکھنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

؎اہم اعلان؛ اس پوسٹ میں میرے افیلیٹ لنک موجود ہیں۔ اگر ان میں سے کسی پر بھی آپ کلک کریں اور کچھ خریدیں تو مجھے تھوڑا سا کمیشن ملے گا جس سے آپ کے لئے قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا البتہ میری تھوڑی مدد ہو جائے گی

پرانے کھیل کا نیا انداز

ایک دن بیٹھے بیٹھے مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ کھیل کھیلنے کے طریقے میں کچھ تبدیلی لائی جائے۔ اس طرح سے سکرین کے ذریعے جو ننھیال اور ددھیال سے رابطہ رہتا ہے، اس کو بھی اور مزیدار بنایا جا سکتا ہے۔ جب ایسا کرنا شروع کیا تو چند ہی دنوں میں بچے چہک چہک کر اپنی نانوں اور دادی کے ساتھ کھیلنے پر اصرار کر رہے تھے اور ہمیں بھی اردو کے بھولے بسرے الفاظ یاد آ رہے تھے۔

یعنی کہ ایک ٹکٹ میں دو مزے!

مجھے یہ نیا سلسلہ اتنا مزے کا لگا کہ میں نے جوش میں آ کر اردو میں سانپ سیڑھی بنا ڈالی تاکہ اور بھی لوگوں کو اردو کا یہ کھیل کھیلنے میں مزہ آئے۔ نہ صرف یہ بلکہ اس میں ساتھ ہی کھلاڑی بھی پرنٹ کئے جا سکتے ہیں اور کھیلنے کے لئے سپنر نما ڈاٗس بھی! آپ اپنی ای۔میل کے ذریعے اسے ڈاؤن لوڈ با آسانی کر سکتے ہیں۔ سب گھر والوں کو بھی شامل کریں

اسے حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہآپ اپنی ای۔میل اس فارم میں ڈالیں۔ پھر چیک کریں کہ آپکو ای۔میل ملی یا نہیں۔ اسے کنفرم کرتے ہی آپ کو لائبریری کا لنک مل جائے گا جہاں سے آپ اس گیم کے علاوہ آئندہ بھی ڈالے جانے والے اپ لوڈز کو حاصل کر سکتے ہیں۔

جب آپ اسے کھیلیں تو مجھے انسٹا پر ضرور ٹیگ کریں۔

اس کے علاوہ میں بچپن کی ایک اور مْبول گیم بھی یہاں شامل کر رہی ہوں۔ نیچے دیئے گئے ڈاؤنلوڈ بٹن کو کلک کر کے اسے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ تمام ڈاؤن لوڈ صرف ذاتی استعمال کے لئے ہیں۔ (کھیلنے کا طریقہ اردو اور انگلش دونوں میں درج ہے)۔

موجیں کریں!

بچوں کو سب کے ساتھ ملکر یہ کھلائیں

کھیلنے کے لئے ایک وقت مقرر کرنے میں بچوں کی مدد کریں۔ یہ ضروری ہے کہ آسان ہونی چاہیئے ۔ اس لئے میری تجویز کردہ یہ ہیں۔

چار کی ایک قطار

ہم نے سب سے پہلے شروع کیا اس گیم سے : چا>ر کی قطار

ہم نے اس پر ایسے نشان لگائے تاکہ بچوں کو کھیلنے میں آسانی ہو۔

اردو میں کھیلنے کے لئے۔

  • دو ٹیمیں بنائیں اور ایک ایک رنگ چن لیں۔ (سرخ یا پیلا)
  • بچوں اور سکرین پر موجود دادی ؍ نانی کے بیچ میں اسے رکھیں۔ اس طرح دونوں کے لئے دیکھنا آسان ہو گا۔
  • جہاں پر آپ نے گیٹیاں ؍ پیس ڈالنے ہیں، اس جگہ کی نشاندہی کے لئے میں نےواشی ؍پینٹر تیپ استعمال کی۔ اس طرح آپ اسکے اوپر مارکر سے بھی لکھ سکتے ہیں۔
  • باری باری آپ نے اپنی ٹیم کے رنگ کے پیس اس میں ڈالنے ہیں۔
  • جس کی بھی چار کی قطار پہلے بن گئی وہ جیت جاتا ہے۔
  • اگر چاہیں تو ساتھ یہ بھی شرط رکھ سکتے ہیں کہ وہ کھیل کے دوران صرف اردو میں بات کر سکتے ہیں۔ آزید یہ، کہ جیتنے پر بچوں سے کہیں کہ اردو کی کوئی نظم سنائیں یا کہیں میں جیت گیا ؍ گئی۔
  • بچے اس سے سیکھتے ہیں: ہاتھوں اور آنکھوں کا صحیح استعمال، نمونے کو بار بار دہرانا، باری باری کھیلنا، نمبروں کی پہچان اور بات سن کر عمل کرنا

پیِٹ نامی بلی کے گمشدہ کپ کیک والی گیم

یہ ایک بہت مزے کی گیم ہے جس میں بچوں کو پڑھنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

آپ اپنی مرضی کی ٹیم بنا کر کھیل سکتے ہیں۔

اس میں باری آنے پر جہاں آپ کا کھلاڑی پہنچے، اس کے مطابق مختلف چھوٹے چھوٹے کھیل کھیلنے ہوتے ہیں۔

مثلاً اگر سوال والا کارڈ آ جائے اس میں ہو سکتا ہے کہ جوتا بنا ہوا ہو۔ تو انہیں نام لئے بغیر اس چیز کو بجھوانا ہو گا۔

اس لئے یہ باآسانی اردو میں کھیل سکتے ہیں۔ انہیں اردو میں بولتے ہوئے بجھوانا ہو گا۔ یہ گیم بچوں نے بہت شوق سے کئی بار کھیلی ہے اوراردو کے بہت سے نئے الفاظ بھی سیکھے ہیں۔

اس کے ذریعے بچے سیکھتے ہیں: ہاتھوں اور آنکھوں کے استعمال میں ہم آہنگی، ہاتھوں سے پکڑنا، گنتی سیکھنا، تصویروں کو پہچاننا اور سوچنا، باری لینا، بات سننا، حروف پہچاننا۔

آؤ بچو سنو کہانی

یہ بھی بچوں کی ایک پسندیدہ مصروفیت ہے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ اردو میں لکھی ہوئی اچھی بچوں کی کتابیں عام ملنا مشکل ہے۔ میں اسی لئے خود کتاب لکھنے کے بارے میں بھی سوچ رہی ہوں۔

ابھی تک تو ہم پاکستان سے لائی ہوئی کتابیں پڑھ رہے ہیں۔ آن لائن مشکل ہی سے ابھی ملتی ہیں۔ اس لئے اگر آپ پاکستان میں کسی کو جانتے ہیں، تو بہت سے مقامی کتب گھر وہان آپ کے پتے پر کتابیں پہنچا دیں گے۔

اس لئے اگر دادی دادا یا نانی نانا وہاں رہتے ہیں توآپ ان سے کہ سکتے ہیں کہ وہ وہاں سے خرید کر ویڈیو کال کے ذریعے بھی کہانی سنا سکتے ہیں۔ ٰس طرح بچوں کا تلفظ بھی درست ہو گا اور مزہ الگ! ورنہ کتاب کے بغیر بھی کہانی بنائی جا سکتی ہے۔ لیکن جیسے بھی چاہیں ، اس طرح بہت سے نئے الفاظ بچے خود بخود سیکھ لیتے ہیں۔

فیلٹ کی کہانیاں

فیلٹ ایک تھوڑا اکڑا سا کپڑا ہوتا ہے اور اس کے ٹکڑے آپس میں آسانی سے چپک جاتے ہیں۔ اس لئے میں نے اس کے ساتھ کھیلتے ہوئے کہانیاں سنانے کی بھی کوشش کی ہے۔ یہ زیادہ تر فرضی اور چھوٹی چھوٹی ہوتی ہیں اس لئے چھوٹی بیٹی شوق سے سنتی ہے۔ یہاں کی لائبریری میں اسے کہانی سنانے کے دوران کافی استعمال کیا جاتا ہے۔

اگر آپ خود سے بنانا چاہیں تو یہ مشکل نہیں ہے۔ میں یہاں پر ایک پوسٹ کو لنک کر رہی ہوں جس میں ۱۴ مختلف طریقوں سے اسے بنا سکتے ہیں۔کلک کریں۔

جو میرے پاس ہے وہ فی الحال نہیں نظر آ رہی۔ میں اسے جہاز کے سفر کے لئے بھی ساتھ لی کر گئی تھی، تاکہ بچوں کو مصروف رکھ سکوں۔ پرانی یادیں، پرانی باتیں

تصویروں میں نظر آنے والے فیلٹ کے بنے بنائے سیٹ بھی میں نے اس ایٹسی کی دکان سے لئے تھے۔ لال ٹوپی والی (لٹل ریڈ رائڈنگ ہوڈ) کی کہانی آپ دیکھ سکتے ہیں۔

فیلٹ کو بچے آسانی سے تباہ نہیں کر سکتے اس لئے یہ کافی کارآمد چیز ہے۔ یہاں پر ایک چھوٹے بچے کا فیلٹ بورڈ دستیاب ہے۔

یہ آپ کے قریبی ڈالر سٹور پر بھی باآسانی مل جائیں گے، چاہے تھوڑے بہت پلاسٹک کی طرح ہی کیوں نہ لگیں۔

اگر آن لائن ہی خریدنے ہوں تو یہ لنک حاضر ہے۔ خود بنانے کا بھی الگ ہی مزہ ہے۔

کہانی سنائیں کٹھ پتلیوں کی مدد سے

یہ تھوڑا محنت طلب ہے مگر کٹھ پتلیاں کہانی میں بہت جوش ڈال دیتی ہیں۔ آپ تھوڑی محنت کریں تو کہانی کے ساتھ ایک کٹھ پتلی شو بھی بچے شوق سے دیکھیں گے بھی اور سنیں گے بھی!

ہمارے پاسیہ والا ہے۔ اس کا نام ہے مرغی بیگم حلال (مذاق کے علاوہ!)

ان تمام طریقوں سے بچے سیکھتے ہیں: تصوراتی خیالات کا استعمال، نئے الفاظ سیکھنا، جسم کے مختلف حصوں کو کہانی کے مطابق استعمال کرنا۔

بوجھو تو جانیں

یہ ایک بہت سادہ سی گیم ہے۔

آپ نے صرف ایک کاغذ پر پانچ سے دس ایسی چیزیں لکھنی ہیں جو کہ بچے پہچانتے ہوں۔

اب آپ انکھیں بند کر کے کوئی ایک چن لیں۔

جیسے ہی آپ اس چیز کا نام لیں، بچوں نے بھاگ کر اسے ہاتھ لگا کر واپس آپ کے پاس آنا ہو گا۔ اگر چھوٹی سی ہو تو اٹھا کر بھی آپ کے پاس لا سکتے ہیں۔

مزید بونس تب ملے گا کہ وہ اس چیز کے نام کا پہلا حرف بھی بتا سکیں۔

اگر آپ کے ذہن میں نام نہیں آ رہے تو حاضر ہیں۔

  • میز
  • کرسی
  • چمچ
  • کانٹا
  • تکیہ
  • قالین
  • پودا
  • پردہ
  • دروازہ
  • کھڑکی

اس کو آپ ضرورت کے مطابق چھوٹا بڑا کر سکتے ہیں۔ یہ سادہ سی گیم بچے بہت جوشوخروش سے کھیلیں گے۔

سانپ سیڑھی

یہ ایک پرانی گیم ہے جس سے ہم خوب واقف ہیں۔ اسے امریکہ میں سلاٗڈ اور سیڑھی بھی کہا جاتا ہے۔

میں نے دن رات ایک کر کے اس کا ایک اردو ورژن بنایا ہے۔ اسے مفت حاصل کرنے کے لئے آپ کو میری لائبریری تک پہنچنا ہو گا۔

اس میں گیم پرنٹ کرنے کا لنک ہے، جسے آپ باآسانی عام کاغذ پر ذاتی استعمال کے لئے پرنٹ کر سکتے ہیں۔

اس کے کھیلنے کے لیئےکھلاڑی بھی آپ پرنٹ کر سکتے ہیں اور اس کے اگلے صفحے پر سپنر نما ڈاٗسبھی ہے۔ کھیلنے کے لئے آپ کو صرف ایک پنسل اور پیپر کلپ کی ضرورت ہے۔

یہ تمام چیزیں میں نےانگلش اور اردو دونوں میں بنائی ہیں۔ حرف بہ حرف ترجمہ میں نے جی جان سے کیا۔ میری بیٹی بار بار ان سے کھیل کر خوش ہو رہی تھی۔

اس کو کھیلنے کے بارے میں چند مزید اہم باتیں بھی بتا دوں۔

اگر آپ نیچے دئے گئے طریقوں کا استعمال کریں تو کافی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

  • اسے موٹے کاغذ پر پرنٹ کر لیں تو بیتر ہے۔ یہاں اسے کارڈ سٹاک کہتے ہیں اور پاکستان میں چارٹ پیپر۔ میرے پاسیہ والا ہے جسے میں اور بھی کئی چیزوں مین استعمال کرتی ہوں۔
  • اگر گھر میں چھوٹے بچے ہیں اور پھٹنے کا ڈر ہو تو اسے لیمینیٹ خود گھر پر کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے پلاسٹک کے پاؤچ اور لیمینیٹر چاہیئے جن کا لنک میں نے ڈال دیا ہے۔ اس کے علاوہکاغذ سے چپک جانے والی شیٹیں بھی باآسانی مل جاتی یں جنہیں بغیر لیمینیٹر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی پرنٹ کاپی پر بچے مارکر سے بھی لکھ سکتے ہیں اور اسے مٹا کر بار بار استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
  • میں نے بذاتِ خود دونوں طریقے استعمال کئے ہیں اور مجھے لیمینیٹر سے زیادہ اچھا نتیجہ ملا ہے۔ اس کے ساتھ فواٗل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ کو یہ مہنگا لگے ، تو ایک دوسرا طریقہ بھی ہے پلاسٹک کی پاکٹس مجھے یہ بےانتہا پسند ہیں۔ان کے کئے اور فاٗدے بھی ہیں۔ ڈالر سٹور سے بھی کبھی کبھار مل جاتے ہیں۔
  • اور اگر ان کی جگہ صرف سادے کاغذ پر پرنٹ کر کے گتے یا فوم پر چپکا لیں تو بھی ٹھیک ہے۔ جو بھی طریقہ اچھا لگے استعمال کریں۔

مفت کی گیم

سب سے پہلے آپ نیچے کے بٹن کو دبائیں تو آپ کو گیم پرنٹ کرنے کو ملے گی۔ اس کے ضریعے بچے ادو کے حروف کھیل کی شکل میں سیکھیں گے اور مزہ الگ۔

آپ کی رائے میرے لئے بہت اہم ہے۔

اس کو اپنے فیس بک ، انسٹاگرام یا واٹس ایپ پر بھی شیئر کریں۔ نیچے بٹن کا شارٹ کٹ موجود ہے۔

ان میں سے کوئی بھی گیم کھیلتے ہوئے، اپنی تصویر لیں اور ہمیں ٹیگ کرنا مت بھولیں۔ ہمارا نام ہے اردو کا کوو

میں بہت بے صبری سے آپ کی تصویروں کا انتظار کروں گی۔ کون سی آپ کی پسندیدہ ہے؟ نیچے رائے ضرور دیں۔

Read this in: English

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے