ویلینٹائن ڈے پر کرنے کے لئے تین مزیدار سرگرمیاں، وہ بھی چینی کے بغیر

Read this in: English

مجھے ہمیشہ سے ویلینٹائن ڈے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رہی۔ مجھے یہی لگتا تھا کہ یہ صرف گلاب کے پھول اور چاکلیٹیں بیچنے کا ایک حربہ ہے، لہٰذا ہر جگہ مہنگی ترین اشیا کی بھرمار ہوتی ہے۔ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ کب میں نے اسے رومانوی انداز میں منایا ہو۔

لیکن جب بچے زندگی میں آگئے تو اندازہ ہوا کہ بے تحاشا اور بھی طریقوں سے اسے منایا جا سکتا ہے۔ اسی وجہ سے شروع شروع میں اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ پر تو جی کھول کر میں نے کرافٹنگ کی۔ ظاہر ہےابھی یہ بہت بھولی بسری بات لگتی ہے ۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میری کرافٹنگ کی شدت میں صرف اضافہ ہی ہوا، اور عین ممکن ہے کچھ بہتری بھی آئی ہو (اس کا فیصلہ تو دوسرے ہی کریں گے)۔

اس کے نتیجے میں میرے پاس بہت سے بچے کھچے ٹکڑے جمع ہو تے گئے، جنہیں میں اپنی عادت سے مجبور ہو کر پھینکنا نہیں چاہتی تھی۔ انہیں ٹکڑوں کو اس بار استعمال کرنے کا خیال مجھے آیا، تاکہ بچے بھی کچھ بنائیں۔

سو اس ویلینٹائن ڈے پر میں اپنے ذخیرے میں سے کچھ چیزوں کو استعمال کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں۔ ان کو کرنے میں بہت کم وقت لگا اور گند بھی تھوڑا مچا، (دو بچوں کی مدد کرنے کے باوجود!) آخر میں جو نتیجہ نکلا وہ بھی بہت زبردست تھا۔

اس پوسٹ میں چند ایمیزون کے لنک ہیں اور اگر آپ ان کے ذرئعے کچھ بھی خریدتے ہیں تو مجھے ایک معمولی سا کمیشن وصول ہو گا۔ مکمل پالیسی کے لئے نیچے جائیں۔

تو چلیں میں آپ کو بھی بتاؤں۔

دھنک رنگ کے کریئون

اگر آپ کے گھر میں چھوٹے بچے ہیں تو میں یقین سے کہ سکتی ہوں کہ آپ کے پاس بھی بے تحاشا ٹوٹے پھوٹے کرئیون کے ٹکڑے کسی دراز یا ڈبے میں موجود ہوں گے۔

اس کرافٹ کے ذریعے آپ انہیں زبردست طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کو درکار ہو گا

  • ٹوٹے ہوئے کریئیون (انہیں ڈھونڈنے کے لئے بچوں کو کہیئے)
  • سیلیکون کے سانچے (میرا لنک )
  • ایک عدد اوون
  • اور بس

سب سے پہلے جو آپ نے کرنا ہے وہ بڑا ہی دل کو خوش کرے گا۔ آپ نے سارے کرئییون کی لاشوں پر سے کاغذ اتانے ہیں، اس کے بعد انہیں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کر سانچے میں ڈالنا ہے۔ اس کے لئے اپنے لاڈلوں کی مدد ضرور لیں۔

اسکے بعد، اپنے اوون کو ۲۲۵ ڈگری فیرینہائٹ یعنی ۱۰۰ ڈگری سینٹیگریڈ پر گرم کریں۔

جب اوون گرم ہو جائے، تو اپنے سانچوں کو انر اوون میں رکھیں۔ یاد رہے کہ سیلیکون کے سانچے بہت نرم ہوتے ہیں، سو ان کے نیچے ایک ٹرے رکھنا مت بھولیں۔

جب وہ سارے اچھی طرح سے پگھل جائیں، تو نکال کر مکمل طور پر ٹھنڈا کر لیں۔ میرے بڑے والے کو بیس منٹ لگے۔

اور اب سب سے مزے کا کام ہے، یعنی انہیں نکالنے کا کام، جو کہ آپکے ننھے مددگار شوق سے کریں گے۔ وہ انہں دیکھ کر یقیناً بہت خوش ہو گیں اور آپس میں یہی بحث کریں گے کہ کون سا سب سے خوبصورت ہے۔

پارٹی کے لئے: آپ اپنی مرضی کا مولڈ استعمال کر کے انہیں پارٹی یا عید کے تحفوں کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ صرف اپنی مرضی کا مولڈ لیں اور پھر ان کو الگ الگ کاغذ اور ڈوری میں لپیٹیں۔

بغیر سئے کپڑے کی زیرو کانٹے والی گیم

میں نے عرصہ ہوا اپنی بیٹی کے لئے ایک کپڑے کا سلیپنگ بیگ بنایا تھا۔ اس میں استعمال ہونے والی گلابی رنگ کی فلیس ممیرے پاس بچ گئی تھی۔ مجھے یہ کپڑا بہت پسند تھا۔ مجھے لگا کہ اس کو استعمال کرنا بہت مناسب ہو گا۔

آپ چاہیں تو کوئی سا بھی کپڑا اس کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر وہ کاٹن کا ہو تو آپ کو اس کے کناروں کو سینا پڑے گا۔ جس پر تھوڑی محنت زیادہ ہو گی۔

چونکہ اس موٹے کپڑے اور فیلٹ کے کنارے ادھڑتے نہیں ہیں، آپ کو انہیں سینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

آپ کو اس کے لئے صرف مندرجہ ذیل چیزیں چاہیئں

  • فلیس یا فیلٹ کا کپڑا۔ لنک یہاں ہے۔
  • کپڑا کاٹنے والی قینچی
  • مارکر (پکا والا)
  • لائن لگانے کے لئے فٹہ
  • ربن
زیرو کانٹا گیم بنانے کی چیزیں

ایک اور چیز جو میں نے استعمال کی تھی، وہ ہے دل کی شکل کا پنچ۔ میرے پاس یہ پہلے سے موجود تھا اور اسے استعمال کرتے ہوئے میں نے دل کی شکل میں چھوٹے بڑے ٹکڑے ایک ساتھ بنا لئے تھے۔ لیکن آپ اس کے بگیر بھی آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ میں آپ کو انہیں بنانے کا طریقہ دکھاؤں گی۔

سب سے پہلے، آپ نے بڑے ٹکڑے کو آدھا طے کرنا ہے۔

اب اس طے شدہ حصے پر آپ نے آدھے دل کی شکل بنانی ہے، اس طرح آپ کا بہت اچھا سا مکمل دل بن جا ئے گا۔

کاٹنے کے بعد آپ اس پر مارکر اور فٹے کے ساتھ تصویر والا خاکہ بنا سکتے ہیں۔ میں نے اپنے فٹے کی چوڑائی کے برابر خاکہ بنایا۔

چھوٹے دل بنانے کے لئے، آپ ایک ہی کپڑے سے دو طرح کی شکلیں بنا سکتے ہیں یا پھر دو رنگوں سے دل بنا سکتے ہیں۔ دوبارہ سے چھوٹے کپڑوں کے ٹکڑوں کو بھی دل کی شکل میں کاٹ لیں۔

آپ کو دونوں طرح کے کپڑوں میں سے پانچ چھوٹے دل چاہیئں۔ میرے پاس چھوٹا سا چمڑے کا ٹکڑا تھا، آپ کو پسند ہو تو آپ بھی اس لنک سے خرید سکتے ہیں۔

آخر میں سارے پیس درمیان میں رکھ کر آپ بڑے دل میں انہیں لپیٹ کر ربن سے بند کر سکتے ہیں۔ ربن بھی اپنی پسند کا استعمال کر سکتےہیں۔

دل بُنائیں

یہ مونٹیسوری کی طرز پرمبنی ایک سرگرمی ہے جس کے ذریعے بچے اپنے چھوٹے ہاتھوں کے پٹھوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ نیچے دیئے گئے خاکے کی مدد سے اس کو بنا سکتے ہیں۔

اس کے لئے آپ کو چاہیئے:

  • رنگ برنگے کاغذ، چارٹ پیپر یا کاغذ کی پلیٹ۔ لنک یہاں ہے۔
  • template
  • چھوٹے سوراخ کرنے کی مشین، یا کیل یا سوئی
  • اون یا کڑھائی کا دھاگہ
  • ٹیپ کا ٹکڑا

سب سے پہلے آپ دل کی شکل کو کاغذ پر ٹریس کریں۔

اس کے بعد آپ چھوٹے سوراخ کرنے والی مشین سے برابر فاصلے پر سوراخ کر لیں۔

پھر اون یا دھاگے کے ایک سرے کو ٹیپ سے اکڑا لیں، اس طرح پرونا آسن ہو گا۔

دل بُنیں کی چیزیں

اس طرح آپ اپنی مرضی کا ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو دھاگے کو اپنی مرضی کی سمت میں پرو سکتے ہیں۔

جب پورا دل بھر جائے تو آپ اس پر اپنی پسند سے اور بھی چیزیں چپکا سکتے ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پیرے پاس شائد ضرورت سے زیا دہ ہی کچھ موتی ستارے ہیں۔

میری بیٹی کو بھی چمک دمک کا بہت شوق ہے۔ میں نے اپنے دھاگے کو آخر میں باندھ لیا اور اس کا ایک سرا لٹکانے کے لئے باندھ دیا۔ مجھے یہ بہت ہی مزے کے لگے۔

یہ سب کرتے ہوئے ہم نے بہت لطف اٹھایا اور اس طرح سے میری بہت سی بچی ہوئی چیزیں بھی استعمال ہو گئیں۔ مجھے بھی ضرور بتائیں کہ آپکو ان میں سے کون سی ایکٹیویٹی اچھی لگی۔

Read this in: English

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے