رمضان کے سلسلے کے تیسرے ہفتے کی مصروفیات

Read this in: English

رمضان کے بارے میں بات کرنے سے پہلے میں ایک اور اہم موضوع کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں۔ اس ہفتے افریقی نژاد امریکی لوگوں کے لئے انصاف کی جانب ایک تاریخی فیصلہ ہوا۔ اس کی بدولت ہمارے آپس کے وہ اختلافات کچھ کم ہوئے جو ہماری ایک دوسرے سے دوری کا سبب بنتے ہیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ اس تاریخ ساز فیصلے کا ہمارے بچوں کے مستقبل پر اچھا اثر ہو۔

میری بیٹی بھی اس نسلی تضاد کے بارے میں اپنے سکول میں سیکھ رہی ہے۔ میرے خیال میں بحیثیت والدین ہمارا بھی کچھ فرض بنتا ہے کہ ہم اس کے بارے میں جب موقع آئے تو بات کریں۔ بچے ہی ہمارے مستقبل کا سہارا ہیں۔

رمضان کے بارے میں دوبارہ میں تین سرگرمیاں لائی ہوں۔ اس دوران ویڈیوز کو بنانے کے دوران مجھے بھی کچھ نیا سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ اگر آپ نے پچھلی پوسٹ نہیں پڑھیں، یہ رہا لنک پہلےہفتے اور دوسرے ہفتے کی پوسٹس کا۔

رمضان کے سلسلے کی سرگرمی: دھوپ میں چمکنے والی لالٹین

دھوپ میں چمکنے والی چیزیں ایسی شفاف ہوتی ہیں کہ وہ روشنی پڑتے ہی اسے منعکس کرتی ہیں۔ اس طرح وہ روشنی کو پکڑلیتی ہیں۔ یہ دھوپ میں چمکنے کا آلہ کاغذ سے بنایا ہے۔ اسے اگر دھوپ والی جگہ پر، جیسے کہ کھڑکی کے سامنے اگر رکھا جائے تو وہ تصویری کافی روشن لگے گی۔

میں نے ہلکے رنگ کا کاغڈ استعمال کیا ہے لیکن آپ چاہیں تو گہرے اور تیز رنگ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ورنہ مارکرز کے ساتھ خود بھی رنگ بھرے جا سکتے ہیں۔

کیا اشیا درکار ہیں:

  • لالٹین کا نمونہ (یہاں پر کلک کریں)
  • رنگ برنگے کاغذ، پنسل کے ساتھ
  • قینچی
  • چپکنے والا کاغذ یا ٹیپ
  • گوند

طریقہ

سب سے پہلے نمونے کو پرنٹ کر لیں۔ پھر ویڈیو کے مطابق اسے اور کھڑکی کو کاٹ لیں۔

اس نمونے کو اب ایک خوبصورت کاغذ پر رکھ کر کاٹ لیں۔

اب کھڑکی کی ایک طرف ٹیپ کے ٹکڑوں کو چپکا لیں۔

پھر چپکاہٹ والی جانب رنگ برنگے گڈی کاغڈ سے ڈھک دیں۔

اس طرح ایک اور نمونے کو بھی تیار کر لیں۔

پھر دونوں کو آپس میں ویڈیو کے مطابق چپکا لیں۔

پھر ٹیپ یا اون دھاگے کے ساتھ چپکا لیں۔

چاہیں تو اس کے ساتھ عید کے لئے بھی کچھ بنا سکتے ہیں۔ بچوں کو یہ بنانے میں بہت مزہ آئے گا۔

اس کی ویڈیو یہاں دیکھ لیجیئے

رمضان کی دعا:

اس ہفتے ایک قرآن سے دعا اخذ کی ہے۔ سورہ ابراہیم کی یہ خوبصورت دعا معافی مانگنے کے لئے ہے۔

رمضان دعا

ایک اور بھی ویڈیو یہاں شامل کرنا چاہتی ہوں جس میں دعا کے ساتھ ساتھ اردو ترجمہ بھی ساتھ ساتھ ہے۔

رمضان کہانی

اس ہفتے میں اشکال کے مطعلق یہ خوبصورت کہانی شامل کر رہی ہوں۔ اس میں اسلامی دنیا میں موجود خوبصورت اشکال کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ میرے پاس موجود ہے اوت انتہائی خوبصورت کتاب ہے۔ تصاویر دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

مجھے امید ہے کہ آپکو بھی خوب پسند آئیں گی۔

یہ سب تو اس ہفتے کے لئے تھا۔ مجھے بھی ضرور بتائیے کہ آپ کو یہ سب کیسی لگیں۔ آپ کا رمضان کیسا گزر رہا ہے۔

Read this in: English

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے