Read this in: English
رمضان کا مبارک مہینہ اختتام پذیر ہے۔ جہاں ہمارا مکمل دھیان عبادت اور آخری دس راتوں میں شبِ قدر کو پا لینے کی طرف ہے، وہاں عید بھی آنے ہی والی ہے۔ پچھلے سال گھر پر رہتے ہوئے ہم نے ملک بھر میں بسے اپنے رشتہ داروں کے ہاں عیدی بنا کر بھیجی تھی۔ اس بار بھی یہی ارادہ ہے۔
اس طرح خود سے بنا کر نھیجنے میں ایک اپنائیت ہے جو اب شاید ایک روایت میں تبدیل ہو جائے۔ امید تو یہی کرتی ہوں۔
اس لئے ان چند چیزوں کے بارے میں سوچا یہاں بھی بتاتی چلوں۔ آئیندہ کے لئے اسے محفوظ کرنا مت بھولیئے گا۔
اگر آپ نے ابھی تک پچھلی پوسٹ نہیں پڑھیں تو لنک یہ رہا۔
مرضی کے مطابق سجے عید کے ڈبے
میں نے بہت عرصہ قبل پلاسٹک کے ٹھپوں سے کارڈ بنانا شروع کر رکھے ہیں۔ یہ پتلے نرم پلاسٹک سے بنے ہوئے ہوتے ہیں جنہیں آپ پلاسٹک کے سخت سے ٹکڑے پر چپکا کر کارڈ وغیرہ باآسانی گھر پر بنا سکتے ہیں۔ انہیں آپ مختلف ہابی یعنی شوقیہ دکانوں پر اور ایمیزان پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ میرے پاس مختلف قسم کے ٹھپے ہیں جو مختلف موقعوں کے حساب سے ہیں۔ لیکن ان میں ہمیشہ عید اور ہمارے تہواروں کے حوالے سے ٹھپوں کی کمی محسوس ہوتی تھی۔ اس سال اتفاقاً مجھے یہ کمپنی ملی جو چھوٹے پیمانے پر یہ بنا رہی ہے۔ مجھے اس کی طرف سے کوئی سپانسر شپ نہیں ملی ہوئی لیکن میں آپ کو ضرور اس کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں۔
اگر آپ کو اس عمل کے بارے میں مزید سیکھنا ہے تو مجھے بتائیے گا اور میں ایک اور پوسٹ ترتیب دے سکتی ہوں۔
اس سٹور کالنک یہ رہا۔
اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انہیں کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
میں نے انہیں ٹھپوں کی مدد سے ڈاک میں جانے والے ڈبوں کو بھی باہر سے سجایا جس کی وجہ سے ان کی شکل ہی تبدیل ہو گئی۔ کیسے لگ رہے ہیں؟ مجھے یہ سب کرنے میں بمشکل دو منٹ لگے۔
ہاتھ سے بنایا ہوا عیدی رکھنے کا پرس
اس رمضان میں ہم نے یہ بنا کر سب کو بھیجے تاکہ انہیں عیدی رکھنے کے لئے استعمال کیا جا سکے۔
فیلٹ ایک موٹا سا کپڑا ہوتا ہے جس کو ترپائی کی ضرورت نہیں ہوتی۔
میں نے اسے سوئی دھاگہ استعمال کر کے سیا تاکہ یہ دیرپا ہو۔ آپ چاہیں تو اسے گوند کے ذریعے بھی جوڑ سکتے ہیں۔ لیکن میری بیٹی کو ابھی سے سینے پرونے میں مزہ آتا ہے۔
اس کی جو ویڈیو بنائی ہے وہ یہ رہی۔
اس میں سینے کے لئے جو دو ٹانکہ زیادہ استعمال ہوتے ہیں ان کا بھی طریقہ بھی تفصیل سے سمجھایا ہے۔
پانچویں ہفتے ک دعا
اس ہفتے رمضان کو الوداع کہنے کا وقت آ گیا۔ مٰن مختلف دعائیں اس بار پڑھتی رہی ہوں۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی خیال رکھ رہی ہوں کہ اب معنی پر بھی دھیان دے سکوں۔ اس ہفتے بھی ایک سادی سی دعا ہے۔
اس کا حوالہیہ رہا۔
عید سے پہلے کہانی
اس کہانی سے پہلے ایک اور رومن اردو میں لکھی گئی کتاب کا ذکر کروں گی جسے ایک پاکستانی کنیڈین مصنفہ نے لکھا ہے۔ یہ خاص کر باہر کے ممالک میں بسنے والے پاکستانی نژاد بچوں کے بارے میں کہانی ہے۔ میں نے پچھلے دنوں اس کی مصنفہ سے اپنی پوڈکاسٹ پر بھی گفتگو کی۔ ان کا مونٹیسوری کا تجربہ بھی ان کے اس سفر میں ان کے کاپ آیا۔ اس کتاب کالنک یہ رہا۔
اس ہفتے عید کے تحفوں کے بارے یں کہانی سنائی جا رہی ہے۔ میں بچوں کو بھی عید کے تحفے اب ہر سال دیتی ہوں۔ اس طرح ان میں بھی عید کے حوالے سے ایک گرم جوشی پیدا ہوتی ہے۔
میں نے اس سلسلے کے دوران بہت لطف حاصل کیا۔ امید ہے کہ آپ کو بھی فائدہ مند لگا ہو گا۔ مجھے بھی ضرور بتائیے کہ آپ کو کون سا حصہ سب سے زیادہ پسند آیا؟
Read this in: English