کتاب کیا کہتی ہے؟ ا ب پ کی کہانی تو سنئیے

گزشتہ سال نے ہمیں جہاں گھر تک محدود رہنے پر مجبور کیا، وہیں اکثر لوگوں کو اپنے اندر چھپی کئی سچائیوں کا بھی سامنا کرایا۔ لوگوں نے باغبانی اور کتب بینی کے علاوہ کئی اور انوکھے اور دلچسپ مشغلے آزمائے۔ میں بھی ان میں شامل ہوں۔ پچھلے سال اگست میں ہی مجھے یہ احساس ستایا کہ اردو میں مواد کی کمی ہے۔ ساتھ ہی اس بارے میں بھی خیال آیا کہ اچھا بھلا پڑھ لکھ کر، امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں رہتے ہوئے بھلا کیوں نہ اردو کی ترویج کا کوئی طریقہ سوچا جائے؟

میرے ساتھ کئی ایسے لوگ ہیں جو اردو میں معیاری مواد اپنے بچوں کے لئے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے اس ذاتی تجربے کی بنا پر میں نے پہلے اردو لکھنے کی نیت سے بلاگ شروع کیا اور پھر آہستہ آہستہ یہ چھوٹا سا بیج پھلتا پھولتا ہوا ایک ننھا پودا بن گیا۔ سلسہ بڑھا تو پھر جی چاہا کہ بچوں کے لئے کوئی اردو کی کتاب لکھنے کی کوشش کی جائے۔ سو پہلے کہانی آئی اور پیچھے پیچھے وہ مواقع بھی لائی کہ کتاب شائع کرنے کے عمل کو سیکھنے کا موقع ملا۔

اسی کوشش میں اونچ نیچ ہوتی رہی جب کسی اور جانب دھیان لگا یا ایک اور پراجیکٹ ساتھ ساتھ ذہن میں آیا۔ پھر گرمیوں میں میں نے سٹار ٹاک کے نیو یارک یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کئے گئے پروگرام میں شرکت کی تو سمجھو جیسے آنکھیں کھل گئیں۔ اتنا کچھ سیکھنے کو ملا اور ساتھ ہی اتنے اچھے سکھانے والے ملے کہ حد نہیں۔ چھوٹے گروپ میں کام کر کے اتنے اچھے لوگ ملے کہ یقین ہو گیا کہ اردو کے بارے میں فکر مند لوگ ابھی موجود ہیں۔

سونے پہ سہاگہ یہ کہ اس کورس کے فوراً بعد گھر چھوڑ شہر ہی بدلنا پڑا سو کتاب کا سلسلہ جاری ہوتے ہوتے پھر اٹک گیا۔

لیکن اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔

alif bay pay ki kahani book auraq publishers
ا ب پ کی کہانی

میری پہلی کاوش ا ب پ کی کہانی کے نام سے پاکستان میں شائع ہو چکی ہے۔ میرے ساتھ ساتھ اس میں کئی لوگوں کا حصہ اور محنت موجود ہے۔ اوراق پبلشر ز کی تہہِ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے ملک سے باہر بستے ہوئے اس عمل میں میری رہنمائی کی۔

ہاں مگر جو میرے جیسے لوگ ہیں ان کے لئے یہ کتاب کہاں سے ملے گی؟

دل تھام کر رکھئییے، عنقریب یہ امریکہ میں بھی دستیاب ہو گی۔ بس چند ایک مراحل ہیں جو مکمل ہونے والے ہیں۔ میں نے کہا تھا ناں کہ کتاب لکھنے میں کافی مراحل ہیں جو مجھ جیسے نا تجربہ کار کو آہستہ آہستہ سیکھنے پڑ رہے ہیں۔

تو اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں تو اس لنک سے گھر بیٹھے کتاب آرڈر کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کتابوں کی دکان سے خریدنا چاہتے ہیں تو یہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور تینوں بڑے شہروں میں ان دکانوں پر موجود ہے

  • اسلام آباد : مسٹر بکس ایف 6 -1
    • لاہور: وین گارڈ بکس ، گلبرگ 3
    • کراچی : بک او شن DHA phase 5

ساتھ ہی اگر آپ کو یہ کادش پسند آئی ہو تو ضرور بتائیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے