گھر کی لائبریری میں کتابوں کا اضافہ کرنے کے پانچ زبردست طریقے

Read this in: English

کچھ روز پہلے میں نے ایک پوسٹ میں یہ بات کی تھی کہ گھر میں پڑھنے کی الگ جگہ مختصر کرنے کے کیا فائدے اور طریقے ہیں۔ اگر آپ کو پڑھنے کا اتفاق نہ ہوا ہو تو یہاں پر کلک کریں۔ میں نے سوچا اسی سے متعلق ایک پوسٹ میں اپنے آزمودہ کتابیں خریدنے کے طریقوں کے بارے میں بھی لکھوں۔ ان میں سے کئی بہت سستے بھی ہیں۔

اس کے علاوہ آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ ان میں سے ایک جگہ ایسی ہے جہاں آپ رعایتی داموں پر کتابیں خرید سکتے ہیں۔ یعنی آپ کو ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

دوست احباب سے پوچھئے

ایک بہت آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں سے بات کر کے دیکھیں۔ ہو سکتا ہے کہ ان کی گھر کی لائبریری میں بھی ایسی کتابیں موجود ہوں جو اب انہیں زیادہ کام نہ آتی ہوں۔ ایسے عموماً چھوٹے عمر کے بچوں کی کتابیں باآسانی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

کتابیں ایک دہسرے کو بھیجنے کا ایک بہت سستا طریقہ ہےمیڈیا میل۔ میں نے یہاں پر لنکڈال دیا ہے تاکہ آپ اپنے علاقے کے مطابق ریٹ بھی دیکھ سکیں۔

اس طرح اگر آپ چاہیں تو بچوں سے کارڈ یا خط بھی لکھوا سکتے ہیں تاکہ انہیں لکھنے کی عادت ہو۔ ایسا کرنے سے انہیں نہ صرف اپنے خیالات کو قلمبند کرنے کا موقع ملے گا، بلکہ اپنے نام خطوط وصول کرنے کا مزہ بھی آئے گا۔

اپنے قریبی رعائتی سٹور کو کھنگالیں

مجھے یاد ہے کہ بالکل شروع میں میں نے یہیں سے کتابیں لی تھیں۔ کچھ تو ان میں سے صرف پچاس سینٹ کی تھیں!

یہاں سے آپ کو کم قیمت میں کتابیں تو مل جائیں گی، البتا آپ کا انتخاب محدود ہو گا۔

گوڈ ول اور سالویشن آرمی وغیرہ جیسی جگہیں ان میں آتی ہیں۔

ابھی دیکھنے پر مجھے پتہ چلا ہے کہ گوڈ ول والےآن لائن بھی کتابیں فروخت کر رہے ہیں۔ البتہ قیمت مجھے کچھ زیادہ لگ رہی ہے۔

آپ اپنے علاقے کے مقامی سٹور بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اکثر ان کی کتابوں کی قیمت بھی کافی مناسب ہوتی ہے۔

مقامی پبلک (عوامی) لائبریری

میرے خیال میں یہاں پر رہتے ہوئے اس سے بہتر کتابیں پرکھنے کا کوئی اور طریقہ نہیں۔ امریکہ میں پبلک لائبریریاں کئی مختلف کام انجام دیتی ہیں۔ بچوں کا حصہ بہت مزے کا ہوتا ہے۔ بچے جی بھر کے کھیل سکتے ہیں۔ ساتھ ہی کہانیاں پڑھ کر سنانے کا بھی خاص اہتمام ہوتا ہے۔

میرا تعارف میری بیٹے کے پیدا ہونے کے بعد ہوا تھا۔ وہ صرف چھے ماہ کی تھی جب ہم پہلی مرتبہ کہانی سننے گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہم لائبریری کی افادیت کو کبھی نہیں بھولے۔

اگر آپ نے بھی اپنی مقامی لائبریری کا جائزہ نہیں لیا، تواس لنک پر کلک کرنے سےآپ کو لائبریری مل جائے گی۔

اکثر ان کے پاس کتابوں کے علاوہ بے تحاشا مزید تعلیمی مواد ہوتا ہے۔ ہماری لائبریری بنے بنائے بنڈل کلاس کے حساب سے بنا کر رکھ لیتی ہے۔ جب آپ کتاب لینے جائیں تو وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کو کسی بنڈل کی ضرورت تو نہیں۔ اس طرح پڑھنے کی صلاحیت کے مطابق کتابوں کے انتخاب میں بھی آسانی ہو جاتی ہے۔

سال میں چند ایک بار ان کی بہت زبردست سیلیں بھی ہوتی ہیں۔ ان کے بارے میں جاننے کے لئے اپنی لائبریری سے رجوع کریں۔

مجھے اپنی لائبریری میں چند اردو کی کتابیں بھی نظر آئیں!

آن لائن بازار

اگر مجھے کؤئی خاص کتاب خریدنی ہو تو میں اکثر آن لائن ڈھونڈتی ہوں۔ استعمال شدہ کتابیں خریدنے کے لئے میں نے تھرفٹ بکس استعمال کیا ہے اور مجھے ابھی تک مایوسی نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ مجھے چند ایک اور جگہیں نظر آئی ہیں جو پیشِخدمت ہیں۔

سب سے پہلے تھرفٹ بکس

مجھے یہ پسند ہے کہ ان کے پاس دس ڈالر سے زیادہ خریداری کرنے پر مفت شپنگ ہے۔ کتاب کی قیمت اسکی حالت کے مطابق ہوتی ہے، اور میرے تجربے میں کوئی غلط بیانی نہیں ہوتی۔

دوسرا: مونسٹر بکس

میں نے انہیں ذاتی طور پر استعمال نہیں کیا، لیکن یہ بھی تھرٹ بکس سے ملتی جلتی سائٹ ہے۔ ان کی شپنگ ویسے قریباً تین ڈالر کی ہے اور پچیس ڈالر کی خریداری پر مفت ہے۔

اس سائٹ کی الگ بات یہ ہے کہ آپ یہاں پر کتابیں خریدنے کے ساتھ ساتھ بیچ بھی سکتے ہیں۔ اس طرح آپ اپنی پرانی کتابوں کے بدلے مزید کتابیں لے سکتے ہیں۔ پرانے کو نیا بنائیں اور جیت جائیں۔

تیسرا: پاول

مجھے اس سٹور کو دیکھ کر بڑا تجسس ہوا۔ یہ ایک منفرد قسم کا سٹور ہے۔ یہ پورٹ لینڈ میں واقع ہے اور ان کی ساکھ ایک آزاد بک سٹور کے طور پر بیت اچھی ہے۔

ان کی شپنگ چار ڈالر کے قریب ہے اور پچاس ڈالر سے زیادہ کی خریداری پر مفت ہے۔

چوتھا: پیپر بیک سواپ

یہ بھی گھر کی لائبریری میں اضافہ کرنے کا ایک اور طریقہ ہے، اور قریباً مفت ہے۔ میں نے ابھی تک اسے استعمال نہیں کیا۔

اس میں ہوتا یوں ہے کہ آپ اپنی موجادہ کتابوں کے نام پہلے ڈالتے ہیں۔ جب انہیں وہ کتاب بھیجتے ہیں تو بدلے میں اپنی مرضی کی کتاب لے سکتےہیں۔

پانچ: ایب بکس

اس سائٹ پر ایسی کتابیں موجود ہیں جو عام دستیاب نہیں یا کچھ الگ ہیں۔ اس کے ذریعے آپ دنیا بھر کے کتب خانوں سے کتاب منگا سکتے ہیں۔

شپنگ کی قیمت یقین سے کہنی مشکل ہو گی، لیکن ایک نظر دیکھ کر اندازہ ہوا کہ کافی دلچسپ کتابیں یہاں پر موجود ہیں۔

خاص کتابیں (بونس رعایت)

میں نے کئی ایسی ویب سائٹس دیکھی ہیں جہاں بچوں کے لئے بہت سی معیاری اسلامی کتابیں ہیں۔

میرا پہلا تصویری قرآن

یہ میری انتہائی پسندیدہ کتاب ہے۔ اس کے ذریعے بچوں کو چھوٹی سورہ سمجھا کر یاد کروانا بہت آسان ہے۔ مین نے خود بھی پوری کتاب پڑھ ڈالی اوراس سے بہت لطف اندوز ہوئی۔

آپ اسےیہاں سے خرید سکتے ہیں، یا پھر اس لنک کے ذریعے۔(امازون)

ہیپی سٹریٹ

میں نے ان کی ایک کتاب اپنے بسم اللہ باکس کے سبسکرپشن کے ذریعے حاصل کی تھی۔

ان کی سائٹ پر بہت سی خوبصورت کتابیں ہیں۔ دیکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔

پچہتر ڈالر کی خریداری پر مفت شپنگ ہے۔

الضحیٰ بکس (بونس رعایت)

مین نے یہاں سے بے شمار تفسیر کی کتابیں اور چھوٹی کہانیوں والی کتابیں خود خریدی ہیں۔

تفسیر کی کتابوں میں بچوں کے سیکھنے کے لئے بہت سی دلچسپ معلومات ہیں۔

بونس کے طور پر میں آپ کے لئے یہاں ایک ڈسکاؤنٹ کوڈ (دس فیصد) بھی دے رہی ہوں۔

Coupon Code: 8IX6PRPGVC Click for Print books: For Ebooks

مجھے ان یں سے بہت سی سائٹس کو ڈھونڈنے میں بہت مزہ آیا۔ امید کرتی ہوں کہ آپ کو بھی کچھ اچھا لگا ہو گا۔

پڑھنے کا چارٹ حاصل کیجئے (میرے خزانے سے)

میں نے ذکر کیا تھا کہ ہفتے میں کم سے کم تین بار اگر دس منٹ (کم از کم ) کتابیں پڑھیں تو بچوں کی ذہنی صحت پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔

اس کا حساب دکھنے کے لئے میں نے یہ پرنٹ تیار کیا ہے۔

اس چارٹ کو کیسے استعمال کریں۔

آپ نے صرف تھوڑا سا کام کرنا ہے:

  • اسے پہلے پرنٹ کریں
  • اسے شیشے کے فریم میں ڈالیں۔
  • اسے اپنے کتاب خانے یا لائبریری میں نظروں کے سامنے رکھیں۔ ساتھ ہی ایک ڈرائی اریز مارکر بھی رکھیں۔
  • ہر بار کم سے کم دس منٹ تک پڑھنے کے بعد، آپ اپنے بچوں سے کہیں کہ وہ اس روز کے خانے پر بشان لگائیں۔
  • کوشش کریں کہ ہفتے میں ۳ بار کم سے کم ایسا کریں۔
  • اگلے ہفتے ان سے آگے نشانات کا اضافہ کریں یا پھر مٹا کر دوبارہ شروع کریں۔

جو لوگ میرے خزانے سے واقف نہیں ہیں، آپ نے صرف اپنی ایأمیل درج کرنی ہے تاکہ آپ کو میرے نیوز لیٹر ملیں۔ جب آپ ایأمیل کو کنفرم کریں گے، آپ کو ایک اور ایأمیل موصول ہو گی جس میںمیرے خزانے اور بوم کارڈز کا لنک ہو گا۔

مجھے اپنی رائے ضرور دیں۔ یہ بھی بتائیں کہ آپ نے اپنی لائبریری کو آگے کیسے بڑھایا۔

پڑھیں اور موجیں کریں!

Read this in: English

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے