کمپیوٹر اور فون پر اردو ٹائپ کرنے کے تین آسان طریقے

Read this in: English

اگر آپ بھی میری طرح اردو میں لکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تو ہو سکتا ہے آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ میرے لئے بھی یہ محنت طلب کام تھا۔ پچھلے چند ماہ کی محنت کے بعد اب کچھ آسانی ہو گئی ہے۔ اس پر میں بہت خوش بھی ہوں اور مجھے فخر بھی ہے۔

اس پوسٹ کو اردو میں سننے کے لئے نیچے پلے کا بٹن دبائیے

لیکن میں جانتی ہوں کہ شروع میں یہ کتنا محنت طلب کام لگتا ہے۔

میرے لئے بھی بہت سی نئی چیزیں سیکھنا کافی وقت طلب کام تھا۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ آپ کے لئے اس کام میں بہت آسانی ہو جائے تاکہ آپ اس پوسٹ کے ذریعے ایک ہی جگہ سے یہ تمام معلومات حاصل کر سکیں۔ اس طرح آپ بھی اردو میں لکھنا سیکھ سکتے ہیں۔

شروع کہاں سے کریں؟

اردو میں ٹائپنگ کرنے کو آپ کئی طریقوں سے اپنی زندگی میں شامل کر سکتے ہیں۔

شروع میں میں نے آواز کے ذریعے ٹائپنگ کی تاکہ جلد لکھ سکوں۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے خود سے کی بورڈ کے ذریعے ٹائپ کرنا سیکھ لیا اور اس میں کچھ رفتار بھی اب پکڑ لی ہے۔ ظاہر ہے ہر چیز میں مہارت حاصل کرنے کے لئے مشق کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اردو میں لکھنے کے مختلف طریقے

اس پوسٹ میں میں بتاؤں گی:

  • ہجے کیسے درست کریں
  • صحیح رسم الخط میں اردو کیسے لکھیں۔
  • اپنے کمپیوٹر کے کی بورڈ میں اردو لکھنے کا اضافہ کیسے کریں۔ (ونڈوز اور ایپل کے لئے)
  • چند اہم کی بورڈ میں اضافے کے طریقے
  • اردو کو ویب سائٹ کے ذریعے کیسے ٹائپ کریں (بغیر کی بورڈ انسٹال کئے)
  • فون پر کیسے اردو لکھیں
  • اردو میں کی بورڈ کے حروف کی تصویر

یہ بات نوٹ کر لیں کہ یہ تمام تر طریقے پاکستان میں لکھی جانے والی اردو کے مطابق ہیں۔ لیکن آپ چاہیں تو انہی طریقوں سے آپ ایک دوسری زبان بھی ڈال سکتے ہیں۔ اگر کوئی مشکل پیش ہو تو مجھے ضرور بتائیں۔

توڑ جوڑ کا مسئلہ؟

یہ ضرور ذہن میں رکھیں کہ اردو کے ہجے اکثر کی بورڈ میں درست کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اسی لئے جب آپ کو لگے کہ لفظ کے املا درست نہیں تو لکھتے وقت الگ سے چیک کرنا بہتر ہے۔ اس مقصد کے لئے میں اس ویب سائٹ کو اکثر استعمال میں لاتی ہوں۔

اردو کا رسم الخط

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ ہم جس اردو کے رسم الخط کو پڑھنے کے عادی ہیں وہ آن لائن عام نظر نہیں آتا۔

اس کو ہم نستعلیق رسم الخط کہتے ہیں۔ یہ فارسی سے مشابہہ ہوتا ہے۔ اکثر ویب سائٹ پر یہ نہیں ہوتا اس لئے آپ کو اس فونٹ یا رسم الخط کو اپنے فون پر ڈالنا ہو گا۔ مٰن نے اکثر دیکھا ہے کی یہ ایپل کے بنائے گئے کمپیوٹرز پر ہوتا ہے۔

بہر حال، اگر آپ نے اردو لکھنا ہو، تو اس کے لئے آپ اس لنک سے فونٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ میں نے جمیل نوری فونٹ انسٹال کر رکھا ہے۔

تو اب آگے بڑھیں۔

۱۔ اپنے کمپیوٹر پر اردو کی بورڈ ڈالنے کا طریقہ

اس طریقے کے مطابق آپ نے جب بھی کمپیوٹر پر ٹائپ کرنا ہو، تو آپ اپنا کی بورڈ اردو میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

کئی چیزوں کے الفاظ خود بخود سامنے آ جاتے ہیں لیکن فی الحال قوائد و ا انشأ میں کمی ہے۔

ونڈوز کے کمپیوٹر (ونڈوز ۱۰ کے لئے)

سب سے پہلے آپ نےکھڑکی نما ونڈوز کے نشان پر کلک کرنا ہے۔ >> اسکے بعد سیٹنگز والے بٹن پر کلک کرنا ہے >> اس کے بعد کلک کرنا ہے کہ ایڈ اے پریفرڈ لینگویج >> اب آپ کے پاس زبان کا انتخاب کرنے کے لئے مختلف زبانوں کی فہرست سامنے آجا ئے گی۔

اب اسے کلک کر کے شامل کر لیں۔ اب آپ نے اپنا کی بورڈ اردو میں تبدیل کرنا ہو تو ونڈوز اور ساتھ ہی فاصلے کا بٹن یعنی سپیس بار کو دبانا ہو گا اور خود بخود آپ اردو میں اب ٹائپ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کمپیوٹر کی فہرست میں اردو موجود نہیں

پرانے ونڈوز میں اردو ڈالنے کے لئےیہ ویڈیو دیکھیں:

میرے خیال میں پاکستان میں چند کمپیوٹرز میں اردو کی بورڈ موجود نہیں ہے۔ اس لئے میں ہیاں ایک ویڈیو کا لنک ڈال رہی ہوں تاکہ آپ ایک سوفٹ وئیر کے ذریعے اسے انسٹال کر سکیں۔ اس میں نستعلیق فونٹ ڈالنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔


ونڈوز ۱۰ کے لئےاس آرٹیکل میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

ایپل کے بنائے ہوئے کمپیوٹر پر ڈالیں۔

اس کے لئے سب سے پہلے ایپل کے لوگو کے نشان پر کلک کریں(سیب کی شکل کا نشان)>> اب آپ سیسٹم پریفرینس پر کلک کریں۔ >> پھر کی بورڈ کی علامت پر کلک کریں۔ >> اب سب سے اوپر آپ ان پٹ سورس ٹیب پر دبائیں۔ >>اب آپ پہلے سے موجود کی بورڈ کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔

اب آپ چھوٹے پلس کے نشان کو دبائیں۔ > > پھر اردو کو اس فہرست میں سے چن کر کلک کریں۔ > > پھر انگلش سے اردو میں کی بورڈ بدلنے کے لئے کیپس لاک کا بٹن دبائیں۔

کی بورڈ کے حروف

آسانی سے ٹائپ کرنے کے لئے آپ کو اردو کے حروف پر مبنی کی بورڈ سٹیکر باآسانی مل سکتے ہیں۔ اس طرح حروف کی پہچان آسان ہو جائے گی۔ کئی حروف اپنے انگریزی سے ملتے جلتے حروف پر لکھے ہوتے ہیں۔

میرا آرڈر


میں نے اپنے کی بورڈ کے لئے کی شارٹس نامی ویب سائٹ سے سٹیکر منگائے۔ آپ ان کی ویب سائٹ اس بٹن سے دیکھ سکتے ہیں۔ ان کی قیمت تھوڑی زیادہ تھی لیکن ان میں ہر کمپیوٹر کے مطابق سٹیکر آرڈر کرنے کو ممکن بنایا گیا ہے۔
اس کے علا وہ چاہیں تو ایمیزون پر اس لنک کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں، اور ایک اور لنک یہاں پر ایٹسی کی دکان کا دے رہی ہوں۔

آپ اگر سٹیکر کے بغیر ٹائپ کرنا چاہیں تو کی بورڈ کے اردو حروف کی تصویر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ میں شروع میں اسے استعمال کرتی تھی۔

حاصل کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔

۲۔ کی بورڈ انسٹال کئے بغیر کیسے ٹائپ کریں۔

اس کے علاوہ بھی چند طریقے ہیں جن کے ذریعے آپ اردو ٹائپ کر سکتے ہیں۔

املا کے ذریعے (کسی بھی کمپیوٹر پر)

پہلا طریقہ یہ ہے کہ آپ کمپیوٹر کے مائک کے ذریعے اردو میں بولیں اور آپ کی نظروں کے سامنے اردو خود بخود ٹائپ ہو جائے۔

سپیچ نوٹس

اردو ٹائپ کرں بولتے ہوئے
  • اس ویب سائٹ پر جائیں۔ (اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہین ، آئندہ کے لئے بک مارک بھی کر سکتے ہیں) پھر فہرست میں دئےاردو کی بورڈ کا انتخاب کریں۔
  • اب آپ مائک کے نشان پر کلک کریں اور جو ٹائپ کرنا ہو بولیں۔
  • اس کے لئے وہ آپ سے اجازت بھی مانگے گا۔
  • جیسے جیسے آپ بولتے جائیں گے، یہ اردو میں ٹائپ کرتا جائے گا۔
  • اس کے بعد یاد سے ہجے چیک کر لیں۔

گوگل ڈاکو منٹس استعمال کرتے ہوئے

اردو گوگل ڈاکس میں کیسے ٹائپ کریں۔
پہلا سٹیپ
  • سب سے پہلے آپ اپنے گوگل یا جی میل اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ آپ یہاں کلک کر کے وہاں جا سکتے ہیں۔
  • اس کے بعد آپ گوگل ڈاکس کے نشان کو ڈھونڈ کر اس پر کلک کریں۔ (اہپر دائیں جانب کونے میں ہو گا)
  • اب ایک خالی صفحہ اس میں کھولیں۔
  • اب اوپر دیئے گئے مینئیو میں جا کر ٹولز یعنی آلات پر کلک کریں، پھر نیچے دئیے گئے الفاظ میں وائس ٹائپ پر کلک کریں،
  • ایسا کرتے ہی آپ کے سامنے زبانوں کی لمبی فہرست سامنے آ جائے گی، اس میں سے اردو (پاکستان) پر کلک کریں۔
  • اب آپ مایئک پر کلک کریں تو خود بخود الفاظ سکرین پر ظاہر ہو جائیں گے۔ اس میں بھی ہجے دیکھ لیں۔

گوگل ان پٹ کے ذریعے۔

اسے استعمال کرنے کے لئے آپ کو گوگل ان پٹ تولز کی ایکسٹینشن اپنے کروم پر ڈالنی ہو گی۔ اس کے صفحے کا لنک یہ رہا۔

اس کے ضریعے آپ رومن اردو میں لکھ سکتے ہیں اور یہ اسے اردو کے رسم الخط میں تبدیل کرتا جائے گا۔

۳۔ آپ کے فون کے لئے

اگر آپ نے اردو کو فون میں استعمال کرنا ہے تو اس کے لئے آپ کو اردو کی بورڈ اپنے فون کی سیٹنگز سے جا کر ڈالنا ہو گا۔ کی بورڈ شامل ہوتے ہی آپ جب کی بورڈ کھولیں گے تو نیچے آپ کے پاس اردو کو چننے کا بٹن نظر آنا شروع ہو جائے گا۔


اگر آپ کا اینڈرائڈ فون ہے تو اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کی بورڈ انسٹال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس آئی فون ہے:
یہاں اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ اس کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔

ٹائپ کرنا شروع کب کر رہے ہیں۔۔۔

ابھی تو میرے خیال میں یہ طریقے موجود ہیں۔ اردو ٹائپ کرنا سیکھنے میں وقت لگتا ہے لیکن سیکھنے کے بعد مزہ بھی بہت آ تا ہے۔

اگر آپ کو مزید کچھ سمجھنے میں مدد چاہیئے ہو تو ضرور بتائیں۔ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کریں جنہیں ایک اور زبان ٹائپ کرنے میں دلچسپی ہو۔

Read this in: English

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے